کُرم میں امن صرف دستخط سے نہیں معاہدے پر عمل سے آئے گا: چیف سیکرٹری پختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری کا کہنا ہے کہ کُرم میں امن صرف دستخط سے نہیں بلکہ معاہدے پر عمل کرنے سے آئے گا۔کُرم میں قیامِ امن کے لیے کوہاٹ میں جرگہ ہوا جس میں لوئر کرم کمیٹی اور گرینڈ جرگے کے اراکین نے شرکت کی۔اس موقع پر جرگے سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری نے کہا کہ امن صرف دستخط کرنے سے نہیں بلکہ معاہدے پر عمل درآمد کرنے سے آئے گا۔انہوں نے کہا کہ 14 نکاتی معاہدے کی تمام شقوں پر آپ کے تعاون سے عمل ہوگا، معاہدے پر آگے بڑھنے کی بات کریں، پیچھے نہ دیکھیں، نقصانات کی تفصیلات بھیج دیں، ازالہ کیا جائے گا۔دوسری جانب سرکاری ذرائع کے مطابق کُرم میں بنکرز گرانے کا عمل جاری رہے گا، فریقین اسلحہ جمع کرائیں گے، کرم میں قیامِ امن کے لیے امن کمیٹی اور عوام حکومت سے تعاون کریں گے، قافلے کی حفاظت کی ذمہ داری امن کمیٹی اور لوگوں کی بھی ہوگی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: معاہدے پر
پڑھیں:
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس؛ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کا فیصلہ کیا گیاہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا،اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان پر لگائے گئے تمام بھارتی الزامات مستردکر دیئے گئے ،بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے وزارت خارجہ کی سفارشات منظورکرلی گئیں، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کا فیصلہ کیا گیاہے۔
سندھ طاس معاہدے کی منسوخی کے اعلان کیخلاف سیاسی رہنما اور قانونی ماہرین یک زبان
مزید :