پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خیبر پختون خوا میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق صوبائی صدارت میں تبدیلی کے بعد تنظیمی سطح پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری کی بھی تبدیلی کا امکان ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف خان اور ارباب شیر علی کو بھی اہم ذمہ داریاں ملیں گی۔
علی امین گنڈاپور سے صدر پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کا عہدہ واپس لے لیا گیا۔
ذرائع نے کہا کہ تحریک انصاف کی ضلعی تنظیموں میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز علی امین گنڈاپور سے صدر پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کا عہدہ واپس لے لیا گیا تھا۔
بانئ پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کا صدر مقرر کیا تھا۔
پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو جنید اکبر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خیبر پختون خوا پی ٹی آئی
پڑھیں:
جج کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس: جسٹس راجا انعام امین منہاس کی سماعت سے معذرت
---فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس نے بانیٔ پی ٹی آئی پر کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس پر سماعت سے معذرت کر لی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کےپی کی عبوری ضمانت سے متعلق دائر درخواست پر آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس نے کیس سننے سے معذرت کر لی۔
جسٹس انعام امین نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ درخواست گزار کی اخراجِ مقدمہ کی درخواست پر پہلے ہی فیصلہ دے چکا ہوں، کیس دوسری عدالت کو منتقلی کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا رہے ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دینے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی۔
واضح رہے کہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کےپی صدیق انجم کی عبوری ضمانت پر درخواست سیشن عدالت نے خارج کر دی تھی۔