اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی کے قافلے پر فائرنگ، 2 کارکنان زخمی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
اسپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کے قافلہ پر فائرنگ، 2 کارکنان زخمی۔
اسپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کے قافلہ پر فائرنگ کے نتیجے میں قافلے میں شامل 2 کارکنان زخمی ہوگئے۔
پی آر او کے مطابق اسپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر فائرنگ کے واقع میں محفوظ رہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
پبلک ریلیشنز آفیسر اسپیکر اسمبلی چوہدری مراد کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسپیکر اسمبلی سیاسی پروگرام میں شرکت کے لیے اپنے حلقہ انتخاب ککلیوٹ جا رہے تھے۔
اس حوالے سے خود اسپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کا کہنا ہے کہ میرے قافلے پر اُس وقت فائرنگ کی گئی جب میں شمولیتی پروگرام میں شرکت کے لیے جا رہا تھا۔
اسپیکر اسمبلی کے مطابق 3 روز قبل مخالفین سوشل میڈیا پر دھمکیاں دے رہے تھے۔ اس حوالے سے انتظامیہ اور پولیس کو آگاہ کر دیا تھا لیکن کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔
اسپیکر اسمبلی کے مطابق 2 افراد فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپیکر اسمبلی کے مطابق
پڑھیں:
ہنگو: پولیس قافلے پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی
— فائل فوٹوخیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیس قافلے کو آئی ای ڈی حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہنگو کے علاقے دوآبہ میں ہونے والے بم حملے کے بعد پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قافلے میں ایس پی انویسٹی گیشن عبدالصمد، ڈی ایس پی ٹل مجاہد اور ایس ایچ او عمران الدین جارہے تھے۔
پولیس کے مطابق حملے میں ایس ایچ او تھانہ دوآبہ عمران الدین سمیت سب انسپکٹر جہاد علی اور ڈسٹرکٹ اسپیشل برانچ کا اہلکار عابد بھی زخمی ہوا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ہنگو میں ہونے والے بم دھماکے میں ایس پی آپریشنز اسد زبیر تین پولیس اہلکاروں سمیت شہید ہوگئے تھے۔