نواز شریف سے کوئی ناراضی نہیں، نہ غلط فہمی ہے، شاہد خاقان عباسی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف سے کوئی ناراضی نہیں، نہ غلط فہمی ہے۔ ہم نے ن لیگ اصول کی بنیاد پر چھوڑی ہے، نواز شریف میرے لیڈر تھے، وہ ووٹ کو عزت دو سے ہٹ گئے۔ اگر نواز شریف 8 فروری کو الیکشن ہار تسلیم کر لیتے تو آج پاکستان کا نقشہ مختلف ہوتا۔
لندن میں پارٹی کے سیکریٹری جنرل مفتاح اسماعیل کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی دوسرے ملک کی شہریت لے کر بھی پاکستان سے تعلق برقرار رکھے ہوئے ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ زرمبادلہ پاکستان بھیجنے کی تعداد بڑھ رہی ہے، ہماری جماعت مسائل کی بات کم اور حل کی بات زیادہ کرتی ہے۔ پاکستان میں اصل اپوزیشن عوام پاکستان پارٹی ہے۔
آڑھتی کے کم قیمت لگانے پر
کنوینر اے پی پی کہنا تھا کہ جب تک رول آف لاء نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرے گا، اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر سرمایہ کاری محفوظ ہو تو مزید زرمبادلہ آئے گا، اوورسیز پاکستانی اگر عمارتیں بنانے کی بجائے کاروبار میں پیسہ لگائیں تو زیادہ فائدہ ہوگا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ افسوس ہے کہ پاکستان میں الیکشن چوری ہوتے ہیں، آئین کے مطابق ملک چلانا پڑے گا، اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہو گا۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئین واضح ہے، اس میں شک کی کوئی گنجائش نہیں، نواز شریف سے آخری ملاقات لندن میں ہوئی تھی، نواز شریف سے 35 سال کا تعلق ہے، لندن سے واپسی کے بعد ملاقات نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے اقتدار کا راستہ چنا، مجھے اتفاق نہیں تھا، شہباز شریف سے میرا کوئی رابطہ نہیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا اتحاد انہونا ہے، پی پی اور ن لیگ کا اتحاد مفاد کا اتحاد ہے۔
اب قومی ٹیم کو تسلیم کرلینا چاہیے کہ وہ ٹیسٹ کھیلنے کے قابل نہیں ، احمد شہزاد
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شاہد خاقان عباسی نواز شریف سے نے کہا کہ
پڑھیں:
میاں محمد اظہر کے انتقال پر نواز شریف اور شہباز شریف کا اظہارِ افسوس
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف نے سینیئر سیاستدان میاں محمد اظہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں نواز شریف نے مرحوم کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد اظہر ایک باوقاراورسینیئرسیاسی شخصیت تھے، جن کا ملک کی سیاست میں ایک اہم مقام رہا۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ میاں محمد اظہر کے والد کا ان کے والد، میاں محمد شریف مرحوم کے ساتھ دیرینہ اور قریبی تعلق تھا، جو آج بھی ان کے دل میں محفوظ ہے۔
نواز شریف نے دعا کی کہ اللہ رب العزت میاں محمد اظہر مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی میاں محمد اظہر کے انتقال کو قومی نقصان قرار دیتے ہوئے ان کے خاندان کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اظہار افسوس شہباز شریف میاں اظہر نواز شریف