پوری قوم عمران خان کےساتھ کھڑی ہے‘رانا جاوید عمر
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
رائے ونڈ(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رانا جاوید عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر جانب عدم استحکام کے ڈیرے ہیں، جب تک عوامی اعتماد پر
مشتمل حکومت نہیں لائی جائے گی، استحکام ممکن نہیں ہے،جو طاقت حق اور سچ میں ہے وہ کسی ہتھیار میں نہیں،پوری قوم اس وقت عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 250بچوں کو مفت تعلیم دینا بانی پی ٹی آئی کا جرم ہے،190ملین پائونڈ کا ریفرنس جب ہائیکورٹ میں جائے گا تو دنیا کو معلوم ہوگا کہ یہ کتنا بڑا مذاق ہے۔ عمران خان باقی کیسز میں جیل کے اندر نہیں رہ سکے، تو اس کیس میں کیسے جیل میں رہیں گے؟۔قوم نے عمران خان کا ساتھ دیا اور انہوں نے ڈیڑھ سال جیل میں بیٹھ کر مقدمات کا سامنا کیا۔ بانی پی ٹی آئی ڈیل کے تحت نہیں سرخرو ہو کر جیل سے نکلیں گے۔ رانا جاوید عمر نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ تاریخ کی بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی گئیں،ہمیں انصاف نہیں مل سکا۔ لیکن ظلم و جبر کا دور زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا۔ انہیں سمجھ جانا چاہیے کہ وہ عوام سے نہیں جیت سکتے کیونکہ جو طاقت حق اور سچ میں ہے وہ کسی ہتھیار میں نہیںہے۔
رانا جاوید عمر
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رانا جاوید عمر
پڑھیں:
’انصاف کے دروازے بند اور میرا کمرا پنجرہ بنادیا گیا ہے’ عمران خان کا چیف جسٹس پاکستان کو خط
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو ایک اور خط لکھ دیا۔
عمران خان کی جانب سے لکھا گیا خط علیمہ خان نے سپریم کورٹ کے آر آینڈ آئی برانچ میں جمع کرایا جس میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں۔
عمران خان نے خط میں کہا ہے کہ 772 دنوں سے تنہائی کی قید میں ہوں، کمرہ 9×11 کا پنجرہ بنادیا گیا ہے، 300سے زائد سیاسی مقدمات قائم کیے گئے، پاکستان کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں۔
خط میں مزید لکھا گیا ہےکہ بشریٰ بی بی کی صحت بگڑرہی ہےلیکن ڈاکٹر کو معائنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ چیف جسٹس سے عمران خان اوربشریٰ بی بی کی سزا معطلی کیس لگانےکی استدعا کی ہے، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے نے سزا معطلی کا کیس 25 ستمبر کو مقرر کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
Post Views: 6