پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی کاردعمل سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, July 2025 GMT
تحریک انصاف کے رہنمائوں کو 9 مئی کے مقدمات میں سنائی جانے والی سزاؤں پر بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی کا ردعمل آ گیا۔
جاوید ہاشمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں پی ٹی آئی رہنمائوں کو کہا کہ مجھے بھی 23 سال کی قید ہوئی تھی اور آپ کے مقدمات کا انجام بھی وہی ہو گا جو میرے کیس کا ہوا تھا ، فرق صرف اتنا ہے کہ آپ کا لیڈر خود بھی ڈٹ کر مقابلہ کر رہا ہے۔
انہوںنے کہا کہ تحریکِ انصاف کے بہادر شیرو جنہیں سزا ہوئی ، آپ نے مایوس نہیں ہونا آپ میں سے کئی ہمارے مستقبل کے لیڈر ہیں۔
انہوں نے کہا ملک میں اس وقت مارشل لاء کا دور ہے اور جمہوریت صرف کاغذوں میں باقی ہے۔ تحریک انصاف اور اس کے کارکنوں کو میرا سلام‘‘۔
یاد رہے کہ گزشتہ شب انسداد دہشتگردی عدالت نے یاسمین راشد اور دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا گیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
طاہرہ سید کے انتقال کی افواہیں، گلوکارہ کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا
نامور غزل اور لوک گلوکارہ طاہرہ سید نے سوشل میڈیا پر اپنی وفات سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ مکمل طور پر صحت مند اور خیریت سے ہیں۔
وائرل افواہوں کے بعد طاہرہ سید نے فیس بک پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں کہا کہ ان کی صحت اور انتقال سے متعلق پھیلائی جانے والی تمام خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔ گلوکارہ کے مطابق انہیں معلوم ہوا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کی صحت کے حوالے سے مختلف غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔
اپنے پیغام میں طاہرہ سید نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے وہ بالکل ٹھیک ہیں اور اس وقت نیویارک میں اپنی نارمل اور خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔ انہوں نے مداحوں کی محبت، فکر اور دعاؤں پر شکریہ بھی ادا کیا۔
View this post on Instagramانہوں نے عوام سے اپیل کی کہ غیر مصدقہ اور جھوٹی خبروں کو آگے پھیلانے سے گریز کیا جائے اور سوشل میڈیا پر موجود غلط معلومات کی اصلاح میں کردار ادا کیا جائے۔
گلوکارہ نے ان تمام افراد کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے افواہوں کے بعد ان کی خیریت دریافت کرنے کے لیے ان سے رابطہ کیا۔
دوسری جانب معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے بھی طاہرہ سید کی تازہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی صحت مند ہونے کی تصدیق کی ہے، جبکہ سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی ان کا وضاحتی ویڈیو پیغام اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر طاہرہ سید کے انتقال سے متعلق جھوٹی خبریں تیزی سے پھیل گئی تھیں، جس کے باعث مداحوں میں شدید تشویش اور افسوس کی لہر دوڑ گئی تھی۔