Jasarat News:
2025-09-18@00:19:57 GMT

حیدرآباد ،عوامی تحریک کا زمینوں کی نیلامی کیخلاف مارچ

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)دریائے سندھ پر 6 نئے کینالز، کارپوریٹ فارمنگ، اور کارونجھر، کاچھو، اور گورکھ کی زمینوں کی نیلامی کے خلاف عوامی تحریک کی جانب سے گاؤں دودو برہمانی سے واہی پانڈی تک مارچ کیا گیا۔ مارچ میں خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں شریک تھے۔ مارچ کے دوران ”گورکھ، کارونجھر، کاچھو، کینجھر، ہالیجی کو بچاؤ” کے لیے پرجوش نعرے لگائے گئے۔مارچ کے دوران ”سندھ سوکھ رہی ہے، او شیطان! کیسے چلے گا پاکستان”، ”سندھ بنے بن رہی ہے ریگستان، کیسے چلے گا پاکستان”، اور ”زمینوں پر قبضے نامنظور” کے فلک شگاف نعرے گونجے۔ مارچ کو عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، مرکزی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ ساجد حسین مہیسر، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ماہ نور ملاح، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ راحیل بھٹو، عوامی تحریک ضلع دادو کے صدر ایڈووکیٹ نجیب الرحمٰن مہیسر، ایڈووکیٹ ذوالفقار چانڈیو، سجاگ بار تحریک کے مرکزی صدر فاضل کھوسو، سندھی شاگرد تحریک کے رہنما عاطف ملاح، مختار گائنچو، شیخ جمال برہمانی، لال بخش بروہی، میانداد برہمانی، کرم رستمانی، منیر برہمانی، عبد الکریم لغاری، ریاض پیچوھو، سندھیانی تحریک کی رہنما چنگل برہمانی، زیبل برہمانی، وحید بروہی اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے نور احمد کاتیار نے کہا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تحت کارونجھر کی 36 ہزار ایکڑ زمین کسی کمپنی کے حوالے کرنے کا فیصلہ سندھی عوام مسترد کرتا ہے۔ SIFC کے تحت ملک کو بیچنے کا عمل کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی سی سی آئے کا ڈراما بند کرے، مراد علی شاہ نے سندھیوں کو اقلیت میں کرنے والی مردم شماری کے نتائج بھی سی سی آئے سے منظور کروائے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کے تحت کارونجھر کی 36 ہزار ایکڑ زمین کمپنی کے حوالے کر دی ہے۔ گورکھ کی 10 ہزار ایکڑ زمین پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔ کاچھو، دادو، عمرکوٹ، خیرپور، بدین اور دیگر اضلاع کی لاکھوں ایکڑ زمینیں کارپوریٹ زرعی فارمنگ منصوبوں کے لیے دی جا رہی ہیں، جو سندھیوں کو ان کے اپنے وطن میں بے وطن کرنے کی سازش ہے۔ اس سازش میں ملک کا صدارتی ہاؤس ملوث ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عوامی تحریک

پڑھیں:

ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے لائسنس منسوخی کیلئے اسلام آباد بار کونسل میں ریفرنس دائر

ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے لائسنس منسوخی کیلئے اسلام آباد بار کونسل میں ریفرنس دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے خلاف لائسنس منسوخی کا ریفرنس دائر کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد بار کونسل میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے خلاف لائسنس منسوخی کا ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔ایڈووکیٹ عدنان اقبال کی جانب سے دائر ریفرنس میں ایمان مزاری پر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ ایمان مزاری کا مستقل وکالت کا لائسنس منسوخ کیا جائے اور ان کے خلاف باضابطہ انکوائری کی جائے۔ واضح رہے کہ آج ای سی ایل کیس میں ایمان مزاری اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہوئیں، جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی، پیپلز پارٹی کو کیا ضرورت پڑگئی؟ عظمی بخاری سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی، پیپلز پارٹی کو کیا ضرورت پڑگئی؟ عظمی بخاری پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی اور دہشتگردوں کے موقف کی تائید کی، بیرسٹر عقیل ملک امت مسلمہ کے مابین باہمی دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے،مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے اندر منافق لوگ موجود ہیں، ایک دن بھی ایسا نہیں کہ بانی کی رہائی کیلئے کوشش نہ کی ہو،علی امین... وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان انتہائی اہم ملاقات طے پاک بھارت ٹاکرے میں میچ ریفری کا تنازع، قومی ٹیم نے دبئی میں شیڈول پریس کانفرنس ملتوی کر دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • سیاف کی اپیل پر میرٹ کی پامالی کیخلاف احتجاجی کیمپ قائم
  • شوہر کے بیہمانہ تشدد کیخلاف بیوی انصاف کیلیے پریس کلب پہنچ گئی
  • ایڈووکیٹ ایمان مزار ی کے خلاف لائسنس منسوخی کا ریفرنس دائر کردیا گیا
  • ڈی ایم اے کی جی نائن اور آئی الیون بس اسٹینڈز کی کامیاب نیلامی
  • ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے لائسنس منسوخی کیلئے اسلام آباد بار کونسل میں ریفرنس دائر
  • سیلاب سے تباہ حال زراعت،کسان بحالی کی فوری ضرورت
  • لیاقت آباد،فرنیچر اور کپڑا مارکیٹ کے دکانداروں کا لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج،مرکزی شاہراہ بند
  • نسلہ ٹاور کے پلاٹ کی نیلامی کیلئے کوئی خریدار سامنے نہ آسکا‘ذرائع
  • وزیراعظم نے اسلام آبا میں قبضہ مافیا کیخلاف تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی
  • وزیراعظم نے اسلام آباد میں زمینوں پر قبضے اور جعلسازی کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی