حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری حیدرآباد نے حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی نو منتخب باڈی کے ساتھ ایک میٹنگ کی میزبانی کی۔ جس میں صدر امجد اسلام، سینئر نائب صدر عمران ملک، سیکرٹری اطلاعات غلام قادر، ممبر گورننگ باڈی عرفان آرائیں، یامین قریشی، حسن ضیا جعفری، آصف شیخ، مرکزی نائب صدر ناصر شیخ اور ساجد آرائیں سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبران میں ضیا الدین قریشی، محمد عارف، عبدالستار خان، محمود راجپوت، صلاح الدین خان غوری، عبدالوحید شیخ، سید یاور شاہ، شوکت راجپوت، شوکت شیخ، محمد علی راجپوت، اشفاق احمد سومرو، سیکرٹری رافع قریشی اور دیگر نے صحافیوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور انہیں منتخب ہونے پر مبارکباد کے طور پر روایتی سندھی اجرک پیش کیے۔چیئرمین عبدالرحمن راجپوت نے سائٹ ایریا کو متاثر کرنے والے اہم مسائل بشمول تجاوزات، قبرستان اور انفرااسٹرکچر کے خدشات کو اجاگر کیا۔عبدالرحمن راجپوت نے کہا کو حیدرآباد سائٹ خستہ حال ہو چکا ہے نالے روڈ پر آ چکے ہیں۔ شہرِ حیدرآباد کے ٹیکس دینے والے مرکز کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ انہوں کی کہا کے چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے گزشتہ دنوں جو وزٹ کیا وہ شہر کیلیے خوش آئند ہے۔ آٹوبھان کے آخر میں سائٹ ایریا ہے اگر وہاں کا بھی دورہ کرتے تو انہیں اجڑا ہوا سائٹ ایریا نظر آتا۔سائٹ ایریا اربوں روپے حکومت کو ٹیکس کی مد میں دیتا ہے اور لوگوں کے لیے بہترین روزگار بھی فراہم کرتا ہے۔ سائٹ کا انفرااسٹرکچر تباہ ہونے کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔انہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ حکومت کی تقریباً ایک ارب ایککروڑ روپے کی گرانٹ کو فوری ریلیز کیا جائے تاکہ سائٹ ایریا میں کچھ بہتری آسکے۔ انہوں نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ ان مسائل کو حل کرنے میں حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن کا ساتھ دیں۔حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر امجد اسلام نے میٹنگ کے تمام شرکا کو یقین دلایا کہ وہ اور ان کی ٹیم تمام اہم معاملات کو حل کرنے کے لیے حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔اجلاس کا اختتام وائس چیئرمین احسن معید شیخ نے صحافیوں کی موجودگی اور قیمتی وقت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حیدرا باد سائٹ ایسوسی ایشن سائٹ ایریا

پڑھیں:

کراچی: منیجنگ ڈائریکٹر سائٹ لمیٹڈ کی تقرری کا نوٹیفکیشن معطل

سندھ ہائیکورٹ نے سائٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کی تقرری کیخلاف درخواست پر گریڈ 19 کے افسر سید عارف احمد زیدی کی بطور ایم ڈی تقرری کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کردیا۔

ہائیکورٹ میں سائٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کی تقرری کیخلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ عارف احمد زیدی کا سرکاری ملازمت کا ریکارڈ تسلی بخش نہیں، انہیں ماضی میں برطرف بھی کیا جاچکا ہے۔

عدالت پہلے بھی عارف زیدی کی بطور ایم ڈی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کرچکی ہے، سرکاری ملازم کو میمورنڈم آف ایسوسی ایشن کے تحت ایم ڈی کے عہدے پر تعینات کیا جا سکتا ہے، تاہم موجودہ تقرری بدنیتی پر مبنی ہے۔

عدالت نے گریڈ 19 کے افسر سید عارف احمد زیدی کی بطور ایم ڈی تقرری کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کرتے ہوئے سندھ حکومت کو عبوری طور پر کسی اہل افسر کو قائم مقام ایم ڈی تعینات کرنے کی اجازت دیدی۔

عدالت نے تقرری سے متعلق وضاحت طلب کرلی، عدالت نے ہدایت کی کہ تقرری کی وجوہات پیش کرنے کے لئے کوئی سینئر افسر عدالت میں پیش ہو۔

عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے سماعت 7 مئی تک ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی حمایت
  • مقدمات کے جلد فیصلوں کیلئے جدید طریقہ کار اپنایا جائے: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
  • شادی سے پہلے لڑکی سے اسکی تنخواہ پوچھنے والا مرد، مرد نہیں ہوتا، خلیل الرحمان قمر
  • کراچی: سائٹ ایریا میں ڈاکوؤں کا جیولری کی دکان پر دھاوا، 9 تولہ سونا لوٹ کر فرار
  • لاہور: ڈاکوؤں کا شہریوں سے لوٹ مار کا نیا طریقہ واردات
  • کراچی: منیجنگ ڈائریکٹر سائٹ لمیٹڈ کی تقرری کا نوٹیفکیشن معطل
  • سندھ: سائٹ لمیٹڈ کے ایم ڈی کی تقرری کا نوٹیفکیشن معطل
  • گوادر، متعدد لیویز اہلکاروں کا پولیس میں شمولیت سے انکار، ڈی سی نے وارننگ دیدی
  • اداکارہ امر خان کو ڈانس کی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا
  • کینال منصوبہ ختم نہ کیا گیا تو بندرگاہیں بھی بند کرسکتے ہیں، سندھ کے وکلا