واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2025ء) وائٹ ہاؤس نے کہا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے میں 18 فروری تک توسیع کر دی گئی ہے کیونکہ اسرائیل علاقے سے اپنی فوج واپس بلانے کی سابقہ ​​ڈیڈ لائن کو پورا نہیں کر سکا ۔

(جاری ہے)

اے ایف پی کے مطابق وائٹ ہاؤس نے گزشتہ روز مختصر بیان میں کہا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ، جس کی امریکا نگرانی کر رہا ہے، 18 فروری 2025 تک نافذ العمل رہے گا۔

وائٹ ہاؤس نے یہ بھی کہا کہ امریکا 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے گرفتار کئے گئے لبنانی قیدیوں کی واپسی کے لیے اسرائیل اور لبنان کے ساتھ بات چیت کرے گا۔ لبنان کی وزارت صحت کے مطابق بیان میں واضح طور پر جنگ بندی کا ذکر نہیں کیا گیا، جس پر جنگ بندی کے حوالے سے شبہات بڑھتے جا رہے ہیں اور اتوار کو اسرائیلی فورسز نے کارروائیوں کے دوران 22 افراد کوشہید کر دیا جن میں6خواتین بھی شامل تھیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

ملتان، رہبرمعظم کی سالگرہ کی مناسبت سے المصطفیٰ ہائوس میں نشست کا اہتمام، کیک بھی کاٹا گیا 

المصطفیٰ ہائوس ملتان میں منعقدہ نشست میں ریجنل صدر احتشام نقوی سمیت ریجنل کابینہ، سابق ڈویژنل صدر حسن رضا، ضلعی کابینہ ملتان کے اراکین نے شرکت کی، شرکاء نے رہبر معظم کی صحت و سلامتی و درازی عمر کی دُعا کی۔  اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان جنوبی پنجاب ریجن کی جانب سے 19 اپریل روز ولادت رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی مناسبت سے دفتر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان المصطفیٰ ہاوس ملتان میں نشست کا اہتمام کیا گیا، نشست میں ریجنل صدر احتشام نقوی سمیت ریجنل کابینہ، سابق ڈویژنل صدر حسن رضا، ضلعی کابینہ ملتان کے اراکین نے شرکت کی، شرکاء نے رہبر معظم کی صحت و سلامتی و درازی عمر کی دُعا کی، پروگرام کے آخر میں کیک بھی کاٹا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کی ہر کارروائی میں اسرائیل اور امریکا کا ہاتھ ہے، حافظ نعیم الرحمان
  • امریکا نے پاک بھارت صورتحال پر گہری نظر رکھنے کا اعلان کر دیا
  • غاصب صیہونی رژیم مسجد اقصی پر غاصبانہ قبضہ جمانا چاہتی ہے، قائد انصاراللہ یمن
  • پاکستان اور بھارت کے درمیان کون کون سے معاہدے موجود ہیں؟
  • 26 اپریل کی ہڑتال امریکا، اسرائیل، بھارت کیخلاف ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
  • امریکا نے ایرانی ایل پی جی کمپنی اور اس کے کارپوریٹ نیٹ ورک پر بھی پابندیاں عائد کردی
  • سندھ طاس معاہدہ کیا ہے ؟ مکمل تفصیل جانئے
  • ایران اور امریکا کے درمیان معاہدہ
  • ملتان، رہبرمعظم کی سالگرہ کی مناسبت سے المصطفیٰ ہائوس میں نشست کا اہتمام، کیک بھی کاٹا گیا 
  • چین نے امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کیلئے رضامندی ظاہر کردی