WE News:
2025-07-25@23:28:35 GMT

پیپلزپارٹی کے حامی 2 گروہوں میں تصادم، 3 قتل، متعدد زخمی

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

پیپلزپارٹی کے حامی 2 گروہوں میں تصادم، 3 قتل، متعدد زخمی

صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ کے گاؤں پنھیل جانی جونیجومیں زمین کے تنازع پر 2 گروہوں میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق، گزشتہ روز پیش آنے والے اس وقعہ میں 2 مقامی گروہ ملوث تھے اور ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ زمین کے تنازع کے باعث پیش آیا، جس کے بعد گاؤں پنھیل جانی جونیجو کے مشتعل افراد نے فائرنگ کرکے سانگھڑ شہر کے مختلف علاقوں کو بند کردیا، کشیدہ صورت حال کے پیش نظر مختلف اضلاع بشمول مٹیاری، نواب شاہ اور میرپورخاص سے پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سانگھڑ میں ظالم وڈیرے نے غریب شہری کے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی

ایم این اے شازیہ مری نے اپنے بیان میں مسلح تصادم کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں 3 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کوانصاف دلایا جائے گا۔ پولیس کے مطابق، سانگھڑ کے پنھیل جانی جونیجو گاؤں میں فائرنگ سے مزید 4 افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے، جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، فائرنگ کے باعث اب تک زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔

وزیرداخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے ایس ایس پی سانگھڑ سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ قانون کی رٹ کے خلاف جانے والوں کو کسی صورت رعایت نہ دی جائے، قتل میں ملوث افراد اور ان کے سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے اور امن وامان کے قیام سے متعلق اقدامات کو مزید سخت کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سانگھڑ میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا

پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم جمیل الزمان نے سانگھڑ واقعہ کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے قاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی فوری طور پر معاملے کا نوٹس لیں، قاتل کتنے بھی بااثر کیوں نہ ہو، انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نہتے اور معصوم لوگوں پر ظلم کرکے سانگھڑ کا امن خراب کیا جارہا ہے۔

ڈی ایچ او سانگھڑ کے مطابق، جھگڑے میں قتل ہونے والے 3 افراد کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرکے میتیں ورثا کے سپرد کردی گئی ہیں، ورثا نے لاشیں پریس کلب کے سامنے رکھ کر احتجاجی دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا، احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود انتظامیہ نے کسی قسم کے مذاکرات نہیں کیے، ایس ایس پی سانگھڑ بھی مقدمے کا اندارج نہيں کررہے۔

دونوں گروپس کا تعلق کیس سیاسی جماعت سے ہے؟

مقامی صحافی ایاز داہری کے مطابق، مدمقابل دونوں گروپس کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے اور یہ تنازع بنیادی طور پر ایک زرعی زمین کا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مقتولین کے ورثا اور سابق ایم این اے نوید ڈیرو کے مطابق زمین پر موجودہ ایم این اے (این اے 210) صلاح الدین عرف علاؤالدین جونیجو اور سابق ایم این اے روشن الدین جونیجو نے قبضہ کیا ہے، انہی کے بندوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے جبکہ 17 افراد زخمی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال سانگھڑ سے طبی امداد کے بعد نوابشاہ کے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم 3 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہونے کی بنا پر انہیں کراچی لے جایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سانگھڑ: ضعیف العمر پولیس اہلکار کو ڈیوٹی میں رعایت مل گئی

صحافی ایاز داہری نے مزید بتایا کہ مقتولین پریس کلب باہر لاشیں رکھے ابھی بھی احتجاج کررہے ہیں، سانگھڑ کے داخلی و خارجی راستے اور مرکزی شہر مکمل طور پر بند ہے جبکہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ کیا ہے، شہر کے سرکاری و نجی اسکول بھی خالی ہیں اور تدریسی عمل بند ہے۔

ایاز داہری کے مطابق، اب تک کسی ضلعی افسر نے مظاہرین سے رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی منتخب نمائندہ مقتولین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہڑتالی کیمپ پہنچا ہے، کنگری کراچی کے ترجمان کلیم اللہ وسان کے مطابق، حرجماعت کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا نے حرجماعت کو حکم دیا ہے کہ مظلوم کی مکمل حمایت کی جائے، حرجماعت کے لوگ کافی تعداد میں کل سے کیمپ میں موجود ہیں اور ممکنہ حد تک کھانے پینے کا بندوبست کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ احتجاجی دھرنے میں خواتین بھی شامل ہیں جن کے ہمراہ شیرخوار بچے بھی موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews احتجاج پولیس پیپلز پارٹی جھگڑا دھرنا زمین کا تنازع سانگھڑ سندھ فائرنگ گروہ نفری.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پولیس پیپلز پارٹی جھگڑا زمین کا تنازع سانگھڑ فائرنگ گروہ پیپلز پارٹی ایم این اے کرتے ہوئے سانگھڑ کے کے مطابق نے والے کہا کہ

پڑھیں:

مودی دور میں خواتین کے خلاف جرائم میں خطرناک اضافہ: بی جے پی رہنماؤں پر جنسی زیادتی کے الزامات

بھارت میں مودی سرکار کے دور میں خواتین کے خلاف جرائم، خاص طور پر طاقتور سیاسی شخصیات کی جانب سے جنسی زیادتی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 

این ڈی ٹی وی کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے ایم ایل اے پربھو چوہان کے بیٹے پرتیک چوہان کے خلاف کرناٹکا میں جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مہاراشٹر کی 25 سالہ ایک خاتون کی شکایت پر درج ہونے والی ایف آئی آر میں الزام ہے کہ پرتیک چوہان نے 25 دسمبر 2023 سے 27 مارچ 2024 کے درمیان متعدد بار اس خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ شادی کے وعدوں کے باوجود پرتیک نے نہ صرف اسے دھوکا دیا بلکہ اسے خودکشی پر مجبور کرنے کی کوشش کی اور اس کے بازو پر بلیڈ سے زخم بھی لگایا۔

انڈین ایکسپریس کے اعداد و شمار کے مطابق 2019 سے 2025 تک کے عرصے میں بھارت کے 151 موجودہ ایم پیز اور ایم ایل ایز کے خلاف خواتین سے متعلق جرائم کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔

بھارتی تنظیم برائے جمہوری اصلاحات (اے ڈی آر) کے مطابق ان میں سب سے زیادہ تعداد (54) بی جے پی کے ارکان اسمبلی و پارلیمنٹ کی ہے، جن میں سے 16 ارکان پر جنسی زیادتی کے سنگین الزامات ہیں۔

یہ کوئی نیا رجحان نہیں ہے۔ این ڈی ٹی وی، ٹائمز آف انڈیا اور دیگر میڈیا رپورٹس کے مطابق، بی جے پی کے متعدد سابق وزراء اور ارکان اسمبلی پر جنسی زیادتی کے الزامات لگ چکے ہیں۔ 2019 میں بی جے پی کے سابق ایم ایل اے کلدیپ سنگھ کو ایک نابالغ لڑکی سے زیادتی کے جرم میں عمر قید کی سزا ہوئی تھی۔ اسی طرح بی جے پی ایم پی برج بھوشن شرن سنگھ پر متعدد خواتین نے جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے ’’بیٹی پڑھاؤ‘‘ کے نعرے محض سیاسی مفادات تک محدود ہیں، جبکہ عملی طور پر پارٹی کے رہنما خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں۔ مودی سرکار کا یہ وتیرہ رہا ہے کہ وہ پارٹی سے تعلق رکھنے والے ملزمان کو سرکاری تحفظ فراہم کرتی ہے، جس کے نتیجے میں ملک میں جنسی جرائم کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پنجاب: لاہور سمیت متعدد شہروں میں میٹرک کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان
  • روس: متعدد بچوں سمیت تقریباً 50 افراد کو لے جانے والے مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا، تمام مسافر ہلاک
  • ملک بھرمیں ساڑھے چارسال کے دوران 79 خود کش حملے، 690 افراد جاں بحق
  • بارش اور سیلاب سے مزید 10 جاں بحق: شاہراہ قراقرم پر ہزاروں افراد پھنس گئے
  • بارشوں کے باعث مزید 10 افراد جاں بحق، 13 زخمی
  • بارشوں کے باعث 26 جون سے اب تک 252 افراد جاں بحق، این ڈی ایم اے
  • خیبر پختونخوا: 2 روز میں بارش اور سیلاب کے باعث 13 افراد جاں بحق، 3 زخمی
  • ملک بھر میں بارشوں سے 118 بچوں سمیت 245 افراد جاں بحق ہوئے: رپورٹ
  • ملک بھر میں بارشوں سے 118 بچوں سمیت 245 افراد جاں بحق ہوئے،  رپورٹ
  • مودی دور میں خواتین کے خلاف جرائم میں خطرناک اضافہ: بی جے پی رہنماؤں پر جنسی زیادتی کے الزامات