چاہت فتح علی خان کی جانب سے ویڈیو نہ ہٹانے پر متھیرا آگ بگولہ ہو گئیں۔
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
گزشتہ دنوں معروف ماڈل،ہوسٹ اور اداکارہ متھیرا نے اپنے پروگرام میں سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان کے ساتھ ایک پروگرام کیا تھا جس کے چرچے سوشل میڈیا پر خوب ہو رہے ہیں اسی پرگرام کے دوران چاہت فتح علی خان نے ایک ویڈیو اداکارہ متھیرا کی اجازت کے بغیر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ جس کے رد عمل میں متھیرا نے چاہت فتح علی خان پر سخت تنقید کی ہے۔متھیرا کا کہنا ہے کہ ان کی بے باکی کو غلط انداز میں لینا یا ان کی ذاتی حدوں کو پار کرنا ناقابل قبول ہے۔متھیرا نے وضاحت کی کہ یہ وائرل ویڈیو ان کے شو کے کیمروں سے نہیں بلکہ چاہت فتح علی خان کی جانب سے عجیب اینگل سے بنائی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ مہمانوں کو ہمیشہ عزت دیتی ہیں لیکن چاہت نے ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔انہوں نے کہا، بولڈ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی بھی مجھے گلے لگائے یا پشت پر ہاتھ رکھے۔ یہ سب حد سے تجاوز ہے، اور ایک باشعور انسان ایسی حرکت نہیں کرے گا۔اداکارہ نے بتایا کہ چاہت فتح علی خان نے ویڈیو ہٹانے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ابھی تک نہ ویڈیو ہٹائی گئی ہے اور نہ معافی مانگی گئی۔متھیرا نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ شہرت کے لیے ایسی حرکات کرتے ہیں، جو کہ بہت افسوسناک ہے۔انہوں نے اپنے مداحوں کو متنبہ کیا کہ وہ انہیں نہ گلے لگانے کی کوشش کریں اور نہ ہی ہاتھ ملانے کی، کیونکہ ان کی ذاتی حدود ہیں جن کا احترام ضروری ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چاہت فتح علی خان متھیرا نے
پڑھیں:
پہلگام حملے میں مردہ قرار دیئے گئے جوڑے کا ویڈیو بیان سامنے آگیا
بھارتی جوڑے نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری تصاویر کو نیول آفیسر اور ان کی اہلیہ کے طور پر دکھایا جارہا ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے، ان تصاویر کے میڈیا پر چلنے سے ہم اور ہمارے اہلخانہ بہت پریشان ہیں، بھارتی عوام تمام بھارتی نیوز چینلز اور اخبارات کو رپورٹ کریں کہ ہماری جعلی تصاویر نہ چلائیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے پہلگام حملے میں مرنے کا دعوٰی کرنے والے جوڑے نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرکے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پہلگام حملے میں مبینہ طورپر ہلاک بھارتی نیول آفیسر سے منسوب تصاویر، وڈیوز جعلی نکلیں ہیں، بھارتی میڈیا کی جانب سے زندہ بھارتی جوڑے کی پرانی تصاویر مبینہ طور پر ہلاک افراد کے ساتھ منسوب کی گئیں۔ اس حوالے سے ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں کہا کہ ہم زندہ ہیں، معلوم نہیں ہماری تصاویر کو بھارتی میڈیا پر کیوں چلایا جارہا ہے۔
بھارتی جوڑے نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری تصاویر کو نیول آفیسر اور ان کی اہلیہ کے طور پر دکھایا جارہا ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے، ان تصاویر کے میڈیا پر چلنے سے ہم اور ہمارے اہلخانہ بہت پریشان ہیں، بھارتی عوام تمام بھارتی نیوز چینلز اور اخبارات کو رپورٹ کریں کہ ہماری جعلی تصاویر نہ چلائیں۔ سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ جس طرح یہ جوڑا زندہ نکلا ہے، اسی طرح بہت سے دوسرے لوگ بھی بعد میں زندہ ہو سکتے ہیں، یہ سب بھارتی ایجنسی را کا ڈرامہ تھا جو آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہا ہے۔