بجلی شٹ ڈاؤن کی پالیسی تبدیل ،نئی پالیسی کیا ؟ جانیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
شہر میں تعمیراتی و ترقیاتی کاموں سے بجلی کے شٹ ڈاؤن کی پالیسی تبدیل کر دی۔
تعمیراتی کاموں کے لئے گرڈ سٹیشن کو بند نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔فروری میں صرف 11کے وی فیڈر کو بند کر کے تعمیراتی کام ہو سکے گا،اس سے قبل لیسکو 8گھنٹے تک بجلی بند کر کے تعمیراتی کام کر رہی تھی۔
بجلی کی طویل بندش کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا،گرڈ سٹیشن کی بندش سے شہر کے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو جاتے تھے،تعمیراتی کاموں کی بروقت تکمیل کی وجہ سے شٹ ڈاؤن منسوخ کر دیئےگئے
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی کی 8 انسداد دہشتگردی کی عدالتیں منشیات کی عدالتوں میں تبدیل
کراچی:صوبائی انسداد منشیات قانون کے تحت خصوصی عدالتوں کی تشکیل میں اہم پیش رفت، سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کی 8 انسداد دہشتگردی کی عدالتیں منشیات کی عدالتوں میں تبدیل کردیں۔
ملزم ارمغان کا ریمانڈ نا دینے والے اے ٹی سی کورٹ نمبر ایک کے جج ذاکر حسین کو انسداد منشیات کورٹ کا جج مقرر کردیا گیا۔ کراچی کی 6 انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالتیں کافی عرصے سے خالی پڑی تھیں جس میں سے 5 انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کو انسداد منشیات میں تبدیل کردیا گیا۔
کراچی کی 3 انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کو شہید بے نظیر آباد، میرپورخاص اور لاڑکانہ منتقل کرنے جبکہ حیدرآباد اور سکھر میں موجود خصوصی عدالتوں کو منشیات کی عدالتوں میں تبدیل کیا گیا ہے۔ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ دیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے انسداد دہشتگردی کراچی کی 12 خصوصی عدالتوں کو ازسرنو منظم کردیا۔ قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے وقتی طور پر انسداد دہشتگردی عدالتیں منظم کرنے اور منشیات کی عدالتوں میں تبدیل کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ حتمی نوٹیفیکیشن محکمہ داخلہ جاری کرے گا۔