Daily Sub News:
2025-08-01@18:11:35 GMT

چیف جسٹس نے 11 فروری کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

چیف جسٹس نے 11 فروری کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا

چیف جسٹس نے 11 فروری کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی نے11 فروری کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ میں 8 ججز کی تعیناتیوں پر غور ہوگا۔ اعلامیہ کے مطابق ججز کئی تعیناتیوں کیلئے ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سمیت 5 سینئر ججز کے ناموں پر غور ہوگا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس

پڑھیں:

پی ٹی آئی کے نااہل اراکین اور میاں اظہر کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے تحریک انصاف کے اراکین کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن این اے 66 وزیر آباد، پی پی 87 میانوالی اور سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کیا ہے۔

اس کے علاوہ حماد اظہر کے والد میاں اظہر کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 129 لاہور میں ضمنی انتخاب کا شیڈیول بھی جاری کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق تینوں حلقوں میں پولنگ 18 ستمبر کو ہوگی۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ این اے 66 اور پی پی 87 ایم این اے محمد احمد چٹھا اور ایم پی اے احمد خان بچھر کی نااہلی پر خالی ہوئیں۔

اس کے علاوہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 129 لاہور کی نشست میاں اظہر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

شیڈول کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی چار سے چھ اگست تک جمع کراسکیں گے جس پر 11 اگست تک جانچ پڑتال کی جائے گی اور پھر 26 اگست کو نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی سے خالی سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔

جس کے مطابق پنجاب سے سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ21 اگست کو ہو گی۔ جبکہ کاغذات نامزدگی یکم سے دو اگست تک جمع کروائے جا سکیں گے اور ان کی جانچ پڑتال 5 اگست کو ہوگی۔

اس کے بعد امیدوار کاغذات نامزدگی 13 اگست تک واپس لیے جا سکیں گے، سینیٹ کی نشست پر پولنگ 21 اگست کو صبح نو بجے سے شام چار بجے تک پنجاب اسمبلی کی عمارت میں ہوگی۔

 

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت پشاور میں عدالتی شعبے میں اصلاحات کے تسلسل کے فروغ اور ادارہ جاتی روابط کا جائزہ اجلاس
  • چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس، عدالتی نظام میں اصلاحات اور تعاون بڑھانے پر زور
  • پشاور میں چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت اجلاس، عدالتی اصلاحات اور بار کے کردار پر زور
  • ڈبلیو ایل سی میں بھارت کا سیمی فائنل کھیلنے سے انکار، پی سی بی نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
  • گوجرانوالہ کے رہائشی جوڑےکا قاتل پکڑا گیا، اعتراف جرم بھی کرلیا
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا عمرایوب سے رابطہ، ملاقات کیلئے مدعو کرلیا
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا عمرایوب سے رابطہ، ملاقات کیلئے مدعو کرلیا
  • ایف آئی اے نے 1368 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا
  • ’سچ بتائیں، کہانی بہت مزے کی ہے،‘جمشید دستی نااہلی کیس: این اے 175 میں ضمنی الیکشن شیڈول معطل
  • پی ٹی آئی کے نااہل اراکین اور میاں اظہر کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری