بھارت اور چین بھی دوستی کی راہ پر : ہم کہاں کھڑے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
بھارت اور چین نے دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے اور رابطے مزید بہتر بنانے پر اتفاق کرلیا ہے۔ دونوں ملکوں نے اعلیٰ سطح کی بات چیت کے دوران کیلاش مان سرور یاترا اور پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارت کے سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے بیجنگ میں چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کی ہے۔ دونوں سیکریٹریز خارجہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے اور عوامی سطح کے رابطے بحال کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی اور انہوں نے اس بات پر اتفاق کرلیا کہ اشتراکِ عمل کی سطح مزید بلند کی جانی چاہیے۔
کیلاش مان سرور یاترا 2020 سے بند ہے۔ نئی دہلی اور بیجنگ نے اس یاترا کو اس کے ساتھ پروازوں کو بھی بحال کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ کیلاش مان سروور یاترا رواں سال موسمِ گرما میں بحال کی جائے گی۔ اس حوالے سے تمام معاملات دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے موجود میکینزم کے تحت طے کیے جائیں گے۔ دونوں ملکوں کے سیکریٹریز خارجہ نے گفت و شنید کے دوران پن بجلی کے منصوبوں اور دیگر معاملات کے حوالے سے ماہرین کی سطح پر میٹنگز منعقد کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی۔
وکرم مسری نے چین کے دو روزہ دورے میں سیکریٹری خارجہ اور نائب وزیر کی سطح کے میکینزم کے حوالےسے ملاقاتیں کیں۔ یہ میٹنگز اکتوبر میں روس کے علاقے کازان میں بھارت کے وزیرِاعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات اور گفت و شنید کے حوالے سے تھیں۔ بھارت اور چین نے میڈیا اور تھنک ٹینک لیول پر بھی رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال بھارت اور چین کے سفارتی تعلقات کی پچھترویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں عوامی رابطے بڑھانے سے متعلق بات چیت بھی جاری ہے
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بھارت اور چین پر اتفاق کے حوالے حوالے سے
پڑھیں:
ترکیہ کا 102 واں یوم جمہوریہ، کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں تقریب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں ترکیہ کے 102 ویں یوم جمہوریہ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر ترک قونصل جنرل ارگل کادک، دیگر عہدیداروں نے شرکت کی، تقریب میں پاک، ترکیہ دوستی کے رنگوں کی نمائش کی گئی، جہاں طلبا نے فن کے ذریعے اس رشتے کی اہمیت کو اجاگر کیا، ترک تاریخ، ثقافت پر پروگرام کے علاوہ دوستی پر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جب کہ تصاویری نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا، ساتھ ساتھ طلبا نے فوڈ فیسٹیول کا میلہ بھی سجایا، جہاں شرکاء ترک پکوانوں سے لطف اندوز ہوئے۔ خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی نے کہا کہ پاک، ترکیہ تعلقات مشترکہ تاریخ و باہمی احترام پر قائم ہیں، جب بھی ایک قوم نے آواز دی، دوسری نے ہمیشہ وفاداری اور یکجہتی کا جواب دیا۔ قونصل جنرل ارگل کادک نے کہا کہ یہ دن دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی کی علامت ہے، جو باہمی احترام اور ثقافتی تعلقات پر مشتمل ہے۔ انہوں نے میڈیکل طلبا کیلئے اسکالر شپس کا اعلان بھی کیا۔ ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمود احمد خان نے کہا کہ ثقافتی تبادلے تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔ آخر میں مہمان کو تحائف پیش کئے گئے۔