ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار کے قواد و ضوابط اور وکلا ء کے فلاح و بہبود کے لیے جنرل باڈی اجلاس ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حیدرآباد کے صدر ضیا الدین شیخ ایڈووکیٹ کی قیادت میں آخوند ہال میں منعقد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں وکلاء نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ بار حیدر آباد کے صدر ضیاالدین شیخ ایڈووکیٹ نے ممبران کو مجوزہ قواعد و ضوابط کے چیدہ چیدہ نکات پڑھ کر سنائے اور اپنے خطاب میں کہا کہ کئی اہم ایشوز پر فیصلہ سازی کے لیے اجلاس بلایا گیا ہے، آئندہ سے ہر سال ڈسٹرکٹ بار کا نومبر میں اکائونٹ کلوز کر کے دسمبر میں ہر صورت لازمی الیکشن کا انعقاد کرایا جائے گا جبکہ وہ وکیل جو پریکٹس میں ہے اور انتقال کرگیا تو بار کی طرف سے 50 ہزار روپے فوری متاثرہ وکیل کے لواحقین کو دیے جائیں گے، اسی طرح جو وکیل اپنے بچوں کی شادی اور تعلیم کے لیے پریشان ہوں گے، ان کی بھی مالی مدد کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری شاکر نواز شر نے اجلاس میں موجود شرکا ء سے مجوزہ قانون کی حمایت میں رائے طلب کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈسٹرکٹ بار
پڑھیں:
ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے لائسنس منسوخی کیلئے اسلام آباد بار کونسل میں ریفرنس دائر
ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے لائسنس منسوخی کیلئے اسلام آباد بار کونسل میں ریفرنس دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے خلاف لائسنس منسوخی کا ریفرنس دائر کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد بار کونسل میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے خلاف لائسنس منسوخی کا ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔ایڈووکیٹ عدنان اقبال کی جانب سے دائر ریفرنس میں ایمان مزاری پر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ ایمان مزاری کا مستقل وکالت کا لائسنس منسوخ کیا جائے اور ان کے خلاف باضابطہ انکوائری کی جائے۔ واضح رہے کہ آج ای سی ایل کیس میں ایمان مزاری اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہوئیں، جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی، پیپلز پارٹی کو کیا ضرورت پڑگئی؟ عظمی بخاری سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی، پیپلز پارٹی کو کیا ضرورت پڑگئی؟ عظمی بخاری پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی اور دہشتگردوں کے موقف کی تائید کی، بیرسٹر عقیل ملک امت مسلمہ کے مابین باہمی دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے،مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے اندر منافق لوگ موجود ہیں، ایک دن بھی ایسا نہیں کہ بانی کی رہائی کیلئے کوشش نہ کی ہو،علی امین... وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان انتہائی اہم ملاقات طے پاک بھارت ٹاکرے میں میچ ریفری کا تنازع، قومی ٹیم نے دبئی میں شیڈول پریس کانفرنس ملتوی کر دیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم