آل سندھ حیات ہائی اسپیڈ کرکٹ لیگ ایمس کلب کے نام
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
حیدرآباد(اسپورٹس ڈیسک)ایمس کرکٹ کلب نے آل سندھ حیات ہائی اسپیڈ کرکٹ لیگ سیزن فائیو جیت لیا۔سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈو جام کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے فائنل میں لاروش کرکٹ کلب کراچی کو دل چسپ مقابلے کے بعد 37رنزسے شکست ہو گئی۔آرگنائزنگ سیکریٹری ایس ایم ندیم کے مطابق فائنل اور اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی راول شرجیل میمن تھے جنہوں نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافیز اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ گیسٹ آف آنرز میں ڈپٹی کمشنر حیدرآبادزین العابدین میمن،سابق فرسٹ کلاس کرکٹر عدنان تاج،یو سی چیئر مین64دانش عابد،یو سی چیئر مین66نعیم الرحمان،ڈائرکٹر اسپورٹس انوار حسین خانزادہ،ڈاکٹر امان اللہ،ناصرخانزادہ،ٹیسٹ اسکورر عارف مجید عارف، ذوالفقاراحمد،خرم جعفری،فیضان شیخ، سپرنٹنڈنٹ سندھ اسپورٹس بورڈمظہر خاص خیلی،خرم رفیع صدیقی ، یاسین شیخ،ظفروحید تھے۔مہمان خصوصی راول شرجیل میمن کہنا تھا کہ ٹنڈو جام میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو مستقبل میں بھی شاندارا نداز سے سپورٹ کیا جائے گا۔ فائنل میں ایمس کرکٹ کلب حیدرآباد نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں پر168رنز اسکور کیے،جواب میں لاروش کلب کراچی کی ٹیم 131رنز بنا سکی،ایس ایم فہد نے 40رنز بنائے اور ٹاپ اسکورر رہے،حنا دانیال راجپوت فائنل کے مین آف دی میچ قراردیے گئے ۔ ایس ایم فہد کو153 رنز اسکور کرنے،9کیچز اور اسٹمپس کے ساتھ لیگ کا بہترین وکٹ کیپراور ایمرجنگ کرکٹر قرار دیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا امن کیلئے سنگین خطرہ ہے: شرجیل میمن
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کھلی جارحیت اور خطے میں امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اقدام اشتعال انگیز، غیر ذمے دارانہ اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ معاہدے کی معطلی خطے میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ کوشش ہے، بھارت اصل مظالم اور ناانصافیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے پہلے بھی فالس فلیگ آپریشنز کا سہارا لیتا آیا ہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے اپنے ہزاروں شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، پاکستان اس اشتعال انگیزی کو ہر گز برداشت نہیں کرے گا۔شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا کہ عالمی طاقتیں، اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس سنگین خلاف ورزی کا نوٹس لیں۔