ڈنمارک کا گرین لینڈ اور جزائر فیرو کے ساتھ شراکت پر دو ارب ڈالرز سے زیادہ خرچ کرنے کا منصوبہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کوپن ہیگن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )ڈنمارک کا کہنا ہے کہ آرکٹک خطے کی سکیورٹی میں اضافے کے لیے وہ گرین لینڈ اور جزائر فیرو کے ساتھ شراکت میں دو ارب ڈالرز سے زیادہ خرچ کرے گا اس منصوبے کے تحت تین نئے آرکٹک جہازوں کے علاوہ طویل رینج کے ڈرون اور بہتر سٹیلائیٹ کی صلاحیت حاصل کی جائے گی.
(جاری ہے)
اس سے قبل گذشتہ سال دسمبر میں ڈنمارک نے اعلان کیا تھا کہ وہ گرین لینڈ کے دفاع پر تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالرز خرچ کرے گا رواں سال کی پہلی ششماہی میں گرین لینڈ کی سکیورٹی کے لیے مزید فنڈنگ کا اعلان متوقع ہے. ڈنمارک کی جانب سے یہ اعلان نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان متعدد بیانات کے بعد سامنے آیا ہے جن میں انہوں نے گرین لینڈ کو حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ گرین لینڈ پر قبضے کے لیے عسکری یا اقتصادی طاقت کے استعمال کو مسترد نہیں کر سکتے. ویسے تو گرین لینڈ ڈنمارک کا حصہ ہے لیکن اسے وسیع خودمختاری حاصل ہے دنیا کا سب سے کم آبادی والا یہ علاقہ تقریباً 56,000 مقامی انوئٹ لوگوں کا گھر ہے ایک طویل عرصے سے امریکہ کی گرین لینڈ میں سلامتی کے نقطہ نظر سے دلچسپی رکھتا ہے. دوسری عالمی جنگ کے دوران نازی جرمنی کے ڈنمارک پر قبضے کے بعد امریکہ نے گرین لینڈ پر حملہ کر کے پورے علاقے میں فوجی اور ریڈیو سٹیشن قائم کر دیے تھے تب سے امریکہ کی اس خطے میں موجودگی برقرار ہے گرین لینڈ شمالی امریکہ اور یورپ کے درمیان سب سے مختصر راستہ ہے جس کی وجہ سے یہ علاقہ امریکہ کے لیے سٹریٹیجک اہمیت کا حامل ہے اس کے علاوہ، حالیہ برسوں میں گرین لینڈ میں موجود معدنیات کے ذخائر جن میں یورینیم بھی شامل ہے میں کافی دلچسپی دیکھنے میں آئی ہے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گرین لینڈ کا کہنا کے لیے
پڑھیں:
نہری منصوبہ بند ہونے پر پی پی سندھ کا جشن منانے کا اعلان
نثار کھوڑو(فائل فوٹو)۔پیپلز پارٹی سندھ نے وفاقی حکومت کی جانب سے متنازع نہروں کے منصوبے پر کام بند کرنے کے اعلان پر سندھ بھر کے تمام اضلاع اور تحصیلوں کی سطح تک مسلسل تین دن اظہار تشکر پر مبنی ریلیاں نکالنے اور جشن منانے کا اعلان کیا ہے۔
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑ نے وفاقی حکومت کی جانب سے نہروں کے منصوبے پر کام بند کرنے کا اعلان کو پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کے موقف کی کامیابی قرار دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سندھ بھر میں اضلاع سے لے کر تحصیل کی سطح تک تمام تنظیمی عہدیداران و ذمہ داران کل سے مسلسل تین دن ضلعی اور تحصیل کی سطح پر نہروں کے منصوبے کے خلاف پیپلز پارٹی کے موقف کی کامیابی پر اظہار تشکر ریلیاں نکالیں اور جشن منائیں۔
نثار کھوڑو نے کہا متنازع نہروں کے منصوبے کے خلاف پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کی جدوجہد کی وجہ سے وفاقی حکومت کو سندھ کا موقف تسلیم کرنا پڑا۔
انکا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سی سی آئی میں بھی صوبے کا بھرپور مقدمہ لڑے گی اور متنازع نہروں کے منصوبے کو ختم کرائے گی۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جدوجہد کر کے کالاباغ ڈیم منصوبہ ختم کرایا تھا اور اب چیئرمین بلاول بھٹو نے 6 نہروں کے منصوبے کے خلاف سندھ کے موقف کو تسلیم کرایا ہے۔
نثار کھوڑو نے کہا نہروں کا مسئلہ صرف پانی کا نہیں سندھ کے وجود کا مسئلہ ہے، پیپلز پارٹی نے سندھ کے وجود کو بچانے کے لیے ہر فورم پر بھرپور کردار ادا کیا اور کرتے رہیں گے۔