Daily Mumtaz:
2025-07-26@08:52:48 GMT

تنو ویڈز منو کی جوڑی نئی فلم میں پھر ایکساتھ

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

تنو ویڈز منو کی جوڑی نئی فلم میں پھر ایکساتھ

کنگنا اور آر مادھون کی ہٹ فلم تنو ویڈز منو کو 10 سال پورے ہو گئے، دونوں اداکار ایک بار پھر ایک نئی فلم میں ساتھ نظر آئیں گے۔

اداکارہ نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر نئی فلم کا کلپ بورڈ فوٹو شیئر کیا ہے۔

اس تصویر کا عنوان ہے کہ اس سے زیادہ خوشی کی کوئی بات نہیں ہو سکتی کہ ایک نئی فلم کے سیٹ پر موجود ہوں۔

انسٹا گرام اسٹوری میں کنگنا نے بتایا ہے کہ اس فلم میں میرے ساتھ اہم کردار میں آر مادھون ہیں۔

کنگنا کی فلم ایمرجنسی کو ریلیز ہوئے 10 دن ہو چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فلم اس وقت بہت اچھا بزنس نہیں کر پا رہی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نئی فلم

پڑھیں:

علم ہی نہیں تھا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ پرفارم کرنا ہے، ہمایوں سعید نے یادگار واقعہ سنا دیا

پاکستان کے سپر اسٹار ہمایوں سعید نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے یادگار ڈانس کا قصہ سنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرفارمنس سے ایک روز قبل تک علم ہی نہیں تھا کہ شاہ رُخ کے ساتھ اسٹیج پر پرفارم کرنا ہے۔

جیو کے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے بتایا کہ 2005 میں وہ زی سنیما ایوارڈز کے لیے لندن گئے جس میں ان کے ساتھ ریما، اعجاز اسلم، فیصل اور عدنان صدیقی سمیت چند اور لوگوں کو بلایا گیا تھا۔

ہمایوں نے بتایا کہ جہاز میں اداکار فخر نے مجھے کہا کہ اگر تمہیں شاہ رُخ خان اور ہیروئن اسٹیج پر بلا کر ساتھ ڈانس کرنے کا کہیں تو کیسا محسوس کروگے، جس پر میں اس بات کو ہنس کر ٹال دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Geo Podcast (@geonewspodcast)

اداکار کے مطابق جب ہم جہاز سے اترے تو مجھے الگ بس میں بیٹھنے کا کہا گیا لیکن میں بضد تھا کہ دیگر اداکاروں کے ساتھ ہی جاؤں گا میں ان کے ساتھ آیا ہوں پھر مجھے بتایا گیا کہ میری شاہ رخ اور پریتی زنٹا کے ساتھ پرفارمنس ہے جس کے لیے مجھے ریہرسل کرنی ہے۔

شاہ رُخ خان سے ملاقات کا بتاتے ہوئے ہمایوں نے کہا کہ وہ مجھ سے ایسے ملے جیسے پہلے سے جانتے ہوں اور مجھے ڈانس اسٹیپس کرنے میں میری مدد بھی کی۔ جب اسٹیج پر پرفارم کیا تو سب بہت اچھا ہوا جس پر ہال میں موجود ہزاروں لوگوں نے کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان، پریتی زنٹا، ہمایوں سعید اور ریما خان نے 2005ء کے زی سینما ایوارڈز میں مل کر فلم ’ویر زارا‘ اور ’کل ہو نہ ہو‘ کے گانوں پر پرفارمنس دی تھی جسے شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی ووڈ پریتی زنٹا ریما خان شاہ رخ خان ہمایوں سعید ہمایوں سعید ڈانس

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران ایک کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد
  • امریکہ کے ساتھ مذاکرات؟ رہبرِ معظم کا سخت انتباہ!
  • اسحاق ڈار کا دورہ امریکہ
  • ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
  • پی ٹی آئی سے کوئی بات نہیں کر رہا، وہ احتجاج نہ کریں تو کیا کریں: اسد
  • بلوچستان کے زخموں پر مرہم رکھیں
  • عمران خان کے ساتھ عدل نہیں ہو رہا ہے
  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,900 روپے کمی ریکارڈ
  • علم ہی نہیں تھا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ پرفارم کرنا ہے، ہمایوں سعید نے یادگار واقعہ سنا دیا
  • عاشر وجاہت نے ہانیہ عامر سے دُوری کیوں اختیار کی؟