کشمیری عالمی سطح پر تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
ذرائع کے مطابق غلام محمد صفی نے ای۔ لائبریری راولپنڈی میں جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد پر عملدرآمد میں بھارت کا منفی رویہ اور ہٹ دھرمی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ کشمیری عالمی سطح پر تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق غلام محمد صفی نے ای۔ لائبریری راولپنڈی میں جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد پر عملدرآمد میں بھارت کا منفی رویہ اور ہٹ دھرمی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی قراردادوں میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں ان کا یہ ناقابل تنسیخ حق دلوانے کا وعدہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی ادارے کے فورم پر کئی سال سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے بارے میں حقائق کے منافی اپنا موقف دہرا رہا ہے۔ غلام محمد صفی نے کہا کہ کشمیری اپنے مادر وطن پر بھارت کے جبری قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔ نام نہاد جمہوریت کے علمبردار بھارت نے گزشتہ کئی دہائیوں سے ریاست جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور وہ مقبوضہ علاقے میں انسانیت کیخلاف جنگی جرائم میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نام نہاد یوم جمہوریہ منا کر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے جس نے فوجی طاقت کے بل پر مظلوم کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں کشمیری اپنے حق کیلئے آواز بلند کرنے کی پاداش میں آج بھی مختلف بھارتی جیلوں میں نظربند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان حالات میں بھارت کا یوم جمہوریہ منانا جمہوریت کیساتھ مذاق ہے۔ غلام محمد صفی نے کہا کشمیریوں کا موقف ہے کہ ایک ایسا ملک جس نے جموں و کشمیر پر عوام کی خواہشات کے برعکس قبضہ کر رکھا ہو اس کو جمہوری ملک کہلانے کا کوئی حق نہیں۔ تقریب میں راولپنڈی اسلام آباد کی جامعات کی طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر لبریشن سیل کے ڈائریکٹر راجہ خان افسر خان، سردار ساجد محمود، انچارج ای۔ لائبریری حکومت پنجاب ملک طاہر اعوان، ملک آصف اعوان، قاری صبغت اللہ قادری، قاری سمیع اللہ قادری اور دیگر موجود تھے جبکہ نظامت کے فرائض انچارج میڈیا نجیب الغفور خان نے ادا کئے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: غلام محمد صفی نے انہوں نے کہا کہ بھارت کا
پڑھیں:
کشمیری حریت رہنما عبدالغنی بٹ آزادی کا خواب آنکھوں میں لیے چل بسے
معروف آزادی پسند کشمیری رہنما اورکل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبدالغنی بٹ مختصر علالت کے بعد مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں انتقال کرگئے۔
پروفیسر عبدالغنی بٹ ساری زندگی بھارتی مظالم کے خلاف برسرپیکار رہے، اور اپنی زندگی آزادی کے لیے وقف کیے رکھی۔
کشمیر کی آزادی کی ایک اور توانا آواز بند
سابق حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بھٹ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے pic.twitter.com/w16XRj5q8Z
— Sheraz Ahmad Sherazi (@Sherazi_Silmian) September 17, 2025
ان کی عمر قریباً 90 برس تھی۔ اور وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلم کانفرنس کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں نے پروفیسر عبدالغنی بٹ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعاکی۔
ادھر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق، سابق وزیراعظم سردار عتیق، راجا فاروق حیدر سمیت دیگر کشمیری قیادت نے بھی عبدالغنی بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انتقال حریت رہنما عبدالغنی بٹ مقبوضہ کشمیر وی نیوز