مریم نواز کا فروری میں صوبہ بھر میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئندہ ماہ صوبہ بھر میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے منصوبے پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پنجاب میں بے گھر شہریوں کو مفت پلاٹ دینے کیلئے سکیم کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا، سفارشات اور تجاویز پر غور کر کے 9 ہزار 15 مکانوں کی تعمیر کے لئے 8 ارب 20 کروڑ روپے کے قرضے جاری کئے گئے۔
اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 2050 افراد کو مکانات کی تعمیرات کیلئے قرض کی دوسری قسط بھی مل گئی، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 4841 گھر زیر تکمیل ہیں، اپنی چھت اپنا گھر پورٹل پر وزٹ کرنے والے شہریوں کی تعداد 7 لاکھ 28 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
بھارت میں پنڈت نے خاتون کو شوہر کے ساتھ جنسی زیادی کا نشانہ بنا ڈالا
بریفنگ کے مطابق اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کیلئے تقریباً 4 لاکھ سے زائد درخواستیں مکمل دستاویزات کے ساتھ آ گئی ہیں، 74 ہزار سے زائد ڈرافٹ درخواستیں بھی اپنی چھت اپنا گھر پورٹل میں جمع ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر 3 اور 5 مرلے کی ہاؤسنگ سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، عوام کو فری پلاٹ دینے کیلئے ٹی او آرز طے کرنے کے لئے 8 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی، وزیراعلیٰ نے پنجاب میں گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کا حکم دے دیا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اپنی چھت اپنا گھر مریم نواز
پڑھیں:
مریم نواز الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب کیلئے آج وزیر آباد جائیں گی
وزیرآباد (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز آج الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب کے سلسلہ میں وزیرآباد جائیں گی، وہ اوجلہ پل کے قریب مقامی مارکی میں مسلم لیگی عمائدین و کارکنان سے خطاب کریں گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز الیکٹرک بسوں کے افتتاح کے لیے تقریب کے بعد مقامی مسلم لیگی قیادت سے ملاقات کریں گی۔ افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ، ضمنی الیکشن کے لیے این اے 66 کے امیدوار بلال فاروق تارڑ، سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ، صوبائی وزراء مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، و دیگر بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔