بانی پی ٹی آئی کی گنڈاپورسے ملاقات ، برہمی کا اظہارکیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2025ء)بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں علی امین گنڈاپور سے ملاقات میں برہمی کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری پر خیبر پختونخوا میں کیوں کوئی احتجاج نہ ہوا پانی پی ٹی ائی نے خیبر پختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کے لیے اقدامات پر زور دیا اور کہا کہ صوبے میں کرپشن کی کئی کہانیاں اور تفصیلات سامنے آرہی ہیں۔
(جاری ہے)
ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کرپشن اور خراب کارکردگی کی آئندہ کوئی شکایت موصول نہ ہو۔بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ گنڈاپور کو حکومتی امور میں عاطف خان سمیت پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ پر خیبر پختونخوا میں گڈ گورننس پر زور دیا اور علی امین کی محسن نقوی کیساتھ تصاویر پر نا گواری کا اظہار کیا۔بانی پی ٹی آئی کی علی امین کو ہدایت کی کہ محسن نقوی کا رفیق خاص بننے کی بجائے گورننس پر دھیان دیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بانی پی ٹی ا ئی نے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا سے نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا سے نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پی ٹی آئی کے 6، جے یو آئی، پی پی کے 2 اور ن لیگ کے ایک سینیٹر کا نوٹیفکیش جاری ہوا۔
روبینہ خالد، روبینہ ناز، اعظم خان سواتی، مولانا عطا الحق درویش، نور الحق قادری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
فیصل جاوید، مراد سعید، نیاز احمد مرزا محمد آفریدی طلحہ محمود کی کامیابی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق نوٹی فکیشن کے بعد نومنتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے، نومنتخب سینیٹرز کی مدت اپریل 2030 کو ختم ہوگی، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سینیٹرز کو آزاد قرار دیا گیا۔