الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ڈیجیٹل سروسز کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ڈیجیٹل سروسز کا افتتاح کردیا۔
اعلامیہ کے مطابق ڈیجیٹل سروسز کا افتتاح الیکشن کمیشن کو ڈیجیٹائز کرنے اور عوامی رابطے کو مزید مؤثر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ سہولیات روزمرہ کے آپریشنز کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی، جس سے عملے و عوام دونوں کو آسانی سے خدمات تک رسائی حاصل ہوگی۔
نئی ڈیجیٹل سروسز میں کئی داخلی ماڈیولز اور دو موبائل ایپلیکیشنز شامل ہیں جو الیکشن کمیشن اور ووٹرز کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیارکی گئی ہیں۔
ان ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی وجہ سے ورک فلو بہتر ہوتا ہے، یہ ریئل ٹائم ڈیٹا مینجمنٹ کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی الیکشن کمیشن کی صلاحیت کو مزید بہتر بناتی ہے تاکہ وہ اہم سرگرمیوں کو مؤثر طریقے سے منظم کر سکے۔
عوام کو اب شکایات درج کرنے اور ان کی ٹریکنگ سمیت اہم خدمات تک بے مثال رسائی حاصل ہو گئی ہے۔ یہ خدمات شہریوں کو انتخابی عمل میں براہ راست شمولیت کی سہولت فراہم کرتی ہیں اور ان کی شکایات کا ازالہ کیا جاتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن ڈیجیٹل سروسز
پڑھیں:
الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت سے بلدیاتی انتخابات کیلئےضروری ڈیٹا اور نقشے مانگ لیے
— فائل فوٹوالیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب حکومت سے بلدیاتی انتخابات کیلئےضروری ڈیٹا اور نقشے مانگ لیے۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
اس دوران سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، پنجاب حکومت اپنی اس ذمہ داری کو پورا کرے، حلقہ بندی کے لیے ضروری رولز، ڈیٹا، نوٹیفکیشن اور نقشہ جات مہیا کیا جائے۔
چیف سیکریٹری پنجاب نے اجلاس میں بتایا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025ء کے تحت حلقہ بندی رولز کا ڈرافٹ ترتیب دیا گیا، لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز کا ڈرافٹ 15 نومبر تک الیکشن کمیشن کو بھیج دیاجائے گا۔
چیف سیکریٹری پنجاب نے مزید بتایا کہ حکومت ٹاؤن، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی اور تحصیل کونسل کی درجہ بندی کے نوٹی فکیشن دے گی، حکومت درجہ بندی کے نوٹیفکیشن 22 دسمبر تک الیکشن کمیشن کو مہیا کر دے گی، یوسیز کی تعداد کے نوٹیفکیشن31 دسمبر تک الیکشن کمیشن کو دے دیےجائیں گے۔ ہر ٹاؤن، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی، تحصیل کونسل کے نقشے 10 جنوری تک مہیا کر دیے جائیں گے۔
اعلامیے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے ڈرافٹ رولز پر اپنی رائے حکومت پنجاب کو دی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام امور تجویز کردہ شیڈول کے مطابق ہر صور ت مکمل کیے جائیں گے۔