6 ماہ میں پی آئی اے کے 8 بین الاقوامی روٹس بحال
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
گزشتہ 6 میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز ( پی آئی اے) کے 8 بین الاقوامی روٹس بحال ہوگئے۔
قومی ائیرلائن کے 7 روٹس پر طیاروں کی کمی کے باعث فلائٹ آپریشن معطل کیا گیا تھا۔ وزیراعظم وزیر اعظم شہباز شریف کے اقدامات کے باعث گزشتہ 6 ماہ میں پی آئی اے کے8 بین الاقوامی روٹس بحال کروادیئے گئے۔
اسلام آباد سے پیرس ایک روٹ پر ایاسا کی جانب سے پابندی عائد تھی۔ اسلام آباد سے پیرس کے روٹ کو 4 سال 5 ماہ بعد بحال کیا گیا۔ اسلام آباد سے پیرس کی لیے دوطرفہ پروازوں کے لیے بوئنگ ٹرپل سیون طیارے کو آپریٹ کیا جارہا ہے۔ تربت سے شارجہ کے لیے فلائٹ آپریشن 4 مہینوں بعد بحال کیا گیا۔ تربت سے شارجہ دو طرفہ پروازوں کے لیے سے ٹی آر طیارے کو آپریٹ کیا جارہا ہے۔
تربت سے العین روٹ کو 5 ماہ بعد بحال کروایا گیا جبکہ تربت سے العین دوطرفہ پروازوں کےلیے اے ٹی آر طیارے کو آپریٹ کیا جارہا ہے۔ گوادر سے مسقط کا روٹ بھی 13 مہینوں بعد بحال ہوگیا۔ گودر سے مسقط کے روٹ پر دوطرفہ پروازوں کے کیےاے ٹی آر طیارے کو آپریٹ کیا جارہا ہے۔
کوئٹہ سے جدہ کے روٹ کو 3سال 4 مہینوں بعد بحال کیا گیا۔ کوئٹہ سے جدہ دو طرفہ پروازوں کے لیے سے ٹی آر طیارے کو آپریٹ کیا جارہا ہے اور فیصل آباد سے جدہ کا روٹ بھی 3 سال 4 ماہ کے بعد بحال کیا گیا۔ فیصل آباد جدہ روٹ پر دوطرفہ پروازوں کے لیے اے تھری ٹونٹی کو آپریٹ کیا جارہا ہے۔
فیصل آباد سے مدینہ کے روٹ کو 3سال 4مہینوں کے بعد بحال کروایا گیا۔ فیصل آباد سے مدینہ کے روٹ پر دوطرفہ پروازوں کے کیے اے تھری ٹونٹی طیارے کو آپریٹ کیا جارہا ہے۔لاہور سے کویت کے روٹ پر 7ماہ بعد پروازیں بحال ہوگئیں۔ لاہور سے کویت کے روٹ پر دوطرفہ پروازوں کے لیے اے تھری ٹونٹی طیارے کو آپریٹ کیا جارہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بعد بحال کیا گیا پروازوں کے لیے فیصل آباد کے روٹ پر روٹ کو
پڑھیں:
بھارتی طیارے میں خودکش حملہ آورکی موجودگی،ہنگامی لینڈنگ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد: بھارتی شہر حیدر آباد میں انڈین طیارے میں خودکش حملہ آور کی موجودگی کے انکشاف پر طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی۔
حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو ہفتہ کے روز ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جدہ سے حیدرآباد جانے والی پرواز (انڈیگو) میں ایک “انسانی بم”(خودکش حملہ آور) موجود ہے، جس کے بعد ہوائی جہاز کو ممبئی کی طرف موڑ دیا گیا جہاں طیارہ نے محفوظ لینڈنگ کی۔
پولیس نے بتایا کہ شمس آباد ایئرپورٹ کے حکام نے شکایت درج کرائی اور کہا کہ انہیں صبح 5.30 بجے کے قریب دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی جس میں انہیں خبردار کیا گیا تھا کہ “حیدرآباد میں انڈیگو (پرواز) کی لینڈنگ کو روکیں”۔
ای میل میں مزید کہا گیا ہے کہ “…آن بورڈ LTTE-ISI کے کارندوں نے 1984 کے طیارہ دھماکا طرز پر منصوبہ بندی کی ہے”۔
تمام اسٹیک ہولڈرز کو الرٹ کر دیا گیا تھا اور پرواز کو ممبئی ہوائی اڈے کی طرف موڑ دیا گیا، جہاں طیارہ نے رن وے پر محفوظ لینڈنگ کی، جس کے بعد تمام سیکورٹی چیک کیے گئے اور کوئی مشکوک مسافر یااشیا نہیں ملی۔” پولیس نے شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کرلیا کرلیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ایک بیان میں انڈیگو کے ترجمان نے کہاکہ “یکم نومبر کو جدہ سے حیدرآباد آنے والی پرواز 6E 68 سے متعلق دھمکی موصول ہونے کے بعد ہوائی جہاز کو ممبئی کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔”
انڈیگو کے مطابق دھمکی ملنے کے بعد پروٹوکول کے مطابق ایئر لائن نے متعلقہ حکام کو فوری طور پر مطلع کیا اور طیارے کو مزید کارروائیوں کے لیے کلیئر کرنے سے قبل ضروری حفاظتی جانچ پڑتال کرنے میں ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔
ایئرلائن کے ترجمان نے کہاکہ “ہم نے اپنے صارفین کو ریفریشمنٹ کی پیشکش کی اور باقاعدہ اپ ڈیٹس کا اشتراک کیا تاکہ ان کی تکلیف کو کم کیا جاسکے۔”
ویب ڈیسک
Faiz alam babar