پاکستان اور امریکا کے درمیان کئی انویسٹمنٹ معاہدوں پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
ٹیکساس ہیج فنڈ کے منیجر اور ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ کی قیادت میں اعلیٰ امریکی سرمایہ کاروں کا وفد دو روزہ دورے پر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کا اعلیٰ سطحی سرمایہ کاری وفد دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا ہے، جس کی قیادت ٹیکساس ہیج فنڈ کے منیجر اور ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نئی امریکی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد انویسٹمنٹ وفد کا پاکستان آنا ایک اہم سنگ میل ثابت ہو رہا ہے۔ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری، معاشی اور دو طرفہ تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی۔ اس دورے کے دوران پاکستان اور امریکا کے درمیان کئی انویسٹمنٹ معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے ہیں، جو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئی پیش رفت کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اس وفد میں شامل جینٹری بیچ کی پاکستان آمد کو ایک بڑی سفارتی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ یہ نئی امریکی حکومت کے تحت کسی بھی امریکی وفد کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔
جینٹری بیچ نے ایک تقریب میں پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دی جانے والی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں جانیں قربان کر چکے ہیں۔ پاکستان ایک حیرت انگیز ملک ہے، اور یہاں کا ماحول امریکی صدر ٹرمپ کے لیے سازگار ہے۔ جینٹری بیچ نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ پاکستان کے عوام امریکا کے ساتھ مثبت شراکت داری اور اچھے دوست کے طور پر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو مزید مضبوط اور باہمی تعاون پر مبنی بنائیں۔ اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے ایک بڑی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جینٹری بیچ کے درمیان امریکا کے
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی مارکو روبیو سے کن امور پر بات ہوئی؟ امریکی محکمہ خارجہ کا اعلامیہ سامنے آ گیا
امریکی محکمہ خارجہ نے پاک امریکا وزرائے خارجہ ملاقات کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے خطے میں استحکام اور ایران کے ساتھ مکالمے میں ثالث کا کردار ادا کرنے پر پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے پاک امریکا وزرائے خارجہ ملاقات کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پاکستان کا ایران کے ساتھ مکالمے میں ثالث کا کردار قابل تعریف ہے، پاکستان نے خطے میں استحکام کے لیے کردار ادا کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کا بتانا ہے کہ اسحاق ڈار مارکو روبیو ملاقات میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بات ہوئی، داعش خراسان کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اگست میں اسلام آباد میں پاک امریکا انسداد دہشت گردی مذاکرات ہوں گے۔ وزرائے خارجہ کی ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی تعلقات بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا، ڈار روبیو ملاقات میں معدنیات اور مائننگ سیکٹر میں تعاون کے امکانات پر بھی بات ہوئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی تھی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔