حماس کا فلسطینی اتھارٹی کے موقف سے اظہار بیزاری
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں حازم قاسم کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی اپنی پروپیگنڈہ کمپین بند کرے اور اس نازک موقع پر فلسطینی قوم کے اعلیٰ مفاد کو ترجیح دے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے ایک بیان میں فلسطینی اتھارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مقاومتی گروہوں کا چہرہ خراب کرنے اور اُن پر بہتان باندھنا بند کرو۔ واضح رہے کہ محمود عباس کی فلسطینی اتھارٹی نے آج ایک بیان میں کہا کہ امریکہ اور بعض علاقائی ممالک کے ساتھ مل کر حماس، ایک چھوٹی فلسطینی ریاست بنانے کے مشکوک منصوبے میں شریک ہے۔ جس پر حماس نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ دعوے خیالی پلاو کے سوا کچھ بھی نہیں۔ حماس کے ترجمان "حازم قاسم" نے کہا کہ ہم فلسطینی اتھارٹی کے اس بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں جس میں ہم پر الزام لگایا گیا ہے کہ حماس چھوٹی فلسطینی ریاست کی تشکیل کے کسی منصوبے میں شریک ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار شھاب نیوز سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر حازم قاسم نے کہا کہ یہ باتیں صرف فلسطینی اتھارٹی کے بااثر افراد کے ذہن کی اختراع ہیں۔
حازم قاسم نے کہا کہ ان الزامات کا مقصد یہ ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے منصوبے کو ناکام بنانے، دشمن کو اپنی جارحیت بند کرنے پر مجبور کرنے اور قیدیوں کے عزت دارانہ تبادلے جیسی کامیابیوں کو داغدار بنایا جائے۔ انہوں نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ اپنی پروپیگنڈہ کمپین بند کریں اور اس نازک موقع پر فلسطینی قوم کے اعلیٰ مفاد کو ترجیح دیں۔ حازم قاسم نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی اس طرح کی حرکتوں کی بجائے فلسطین کی داخلی صورت حال کو بہتر بنانے کی فکر کرے۔ یاد رہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے آج اپنے ایک جاری بیان میں کہا کہ خبررساں اداروں سے پتہ چلا ہے کہ ایک چھوٹی فلسطینی ریاست کی تشکیل کے امریکی و علاقائی منصوبے اور اسرائیل کے ساتھ زمین کے تبادلے کی سازش پکائی جا رہی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
ملتان: جعلی مشروبات کی فیکٹری پر چھاپہ، مالک پر مقدمہ
— فائل فوٹوملتان میں جعلی مشروبات کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر ہزاروں لٹر جعلی مشروب برآمد کر کے فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق بستی لاڑ کے علاقے میں مشہور برانڈ کی جعلی بوتلیں بنانے والی ایک فیکٹری میں چھاپہ مار کر ہزاروں لٹر جعلی مشروبات اور ملاوٹی سامان برآمد کر لیا گیا۔
لاہور میں دو بچوں کی غیرمعیاری نوڈلز کھانے سے ہلاکت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نوٹس لے لیا۔
فوڈ اتھارٹی نے فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا کر تمام تیار مشروبات کو تلف کر دیا۔
فیکٹری میں موجود مشینری اور دیگر سامان کو بھی قبضہ میں لے کر فیکٹری کو سیل کر دیا گیا ہے۔