سنگین جرائم میں ملوث23ملزمان کو گرفتار کرلیا‘پولیس
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں چھا پوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 23ملزمان کو گرفتار کرلیا ،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،منشیات ، گٹکا ماوا ،موبائل فون نقدی ،موٹر سائیکل اور مسروہ سامان برآمد کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بہادر آباد پولیس نے معروف بلڈر سے دو کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ کرنے والے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزمان میں علی نواز ولد اعجاز لودھی، نصیر ولد لیاقت علی اور شہزاد علی ولد محمد یونس شامل ہیں۔ملزمان بلڈر سے کال کر کے بھتہ کا مطالبہ کیا کرتے تھے اور نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دیتے تھے۔گرفتار ملزمان کے زیرِ استعمال کار نمبری BYD-664 اور موٹر سائیکل نمبری KKS-8164 کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔متاثرہ بلڈر کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 27/2025 بجرم دفعہ 384/385/34 ت پ تھانہ بہادر آباد میں درج کرلیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے SIU/CIA حکام کے حوالے کیا جائے گا۔گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ور ہیں اور قبل از بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔ تھانہ ڈاکس پولیس نے خفیہ اطلاع پر مچھر کالونی میں کاروائی کر کے کمسن بچی کے اغوا کے مقدمہ میں اشتہاری نو عمر ملزم کو گرفتار کرلیا ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان ملزمان کو
پڑھیں:
ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر حملہ
ٹانک میں فائرنگ سے باپ 2 بیٹوں سمیت جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بازار میں پیش آیا۔ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر حملہ ہوا ہے، تاہم جوابی کارروائی میں حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے تھانہ شورکوٹ کی حدود میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر 2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 نامعلوم حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او شورکوٹ بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے اور ناکا بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں مشکوک ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 2 پستول و دیگر اسلحہ،بمعہ موٹر سائکل برآمد کرلی گئی ہے۔
حکام کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی سے ملزمان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملادیا۔ گرفتار مشکوک ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ٹانک میں فائرنگ سے باپ 2 بیٹوں سمیت جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بازار میں پیش آیا۔ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔