چمپئنزٹرافی کا ٹائٹل جیت کر ٹرافی کو گھر پر رکھنا چاہتے ہیں،شاہین آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
لاہور(اسپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے میگا ایونٹ شروع ہونے سے قبل پاکستان کی2017میں چمپئینز ٹرافی جیت پر لب کشائی کی ہے ۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا 2017 فائنل کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ “میں پاکستان انڈر 19 کیلئے کھیل رہا تھا جب ہم نے 2017 میں چیمپئینز ٹرافی جیتی تھی، میں نے وہ میچ ٹی وی پر دیکھا اور یہ ہمارے خاص لمحہ تھا”۔انہوں نے کہا کہ “میں چاہتا ہوں کہ ہم اس بار فائنل کے بعد وہ سفید کوٹ دوبارہ پہنیں، میں فخر زمان کی اننگز کو کبھی نہیں بھول سکتا، جس نے کھیل کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دیا اور پھر محمد عامر کا اسپیل جو آج تک یاد ہے۔ شاہین آفریدی نے کہا کہ ہر ایک نے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا لیکن یہ دو کارگردگی نمایاں رہی تھیں، ہم ایک بار پھر ٹائٹل جیت کر ٹرافی کو گھر پر رکھنا چاہتے ہیں۔ 2017آئی سی سی چمپئینز ٹرافی کا فائنل پاکستان کیلئے تاریخی لمحہ تھا کیونکہ بھارت کو 180 رنز سے شکست دی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اجے دیوگن کی اسٹیڈیم میں شاہد آفریدی سے ملاقات، بھارت میں ہنگامہ مچ گیا
سوشل میڈیا پر پاکستان کے کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی اور بھارتی اداکار اجے دیوگن کی اسٹیڈیم میں ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اجے دیوگن شاہد آفریدی سے گرم جوشی سے ملاقات کر رہے ہیں اور خوش مزاجی سے گفتگو کر رہے ہیں۔ جس پر بھارتی انتہا پسندوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اجے دیوگن پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
یہ تصویر ایسے وقت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جب لندن میں ورلڈ چیمپیئنز شپ آف لیجنڈز کا میچ پاکستان بھارت کشیدگی کی نذر ہوگیا اور برمنگھم میں دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول میچ منسوخ کر دیا گیا۔
وائرل تصاویر کی حقیقت کیا ہے؟
تاہم ان تصاویر کی حقیقت کچھ اور ہے اور پہلگام واقعے کی پیش نظر اسے صرف بھارتی عوام کو بھڑکانے کیلیے پروپگنڈے کے تحت وائرل کیا گیا ہے۔ دراصل یہ تصویر گزشتہ برس کی ہے جب اجے دیوگن کی شاہد آفریدی سے برمنگھم میں ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 2024 کے دوران ملاقات ہوئی تھی۔
جہاں کچھ انتہا پسند بھارتی سوشل میڈیا پر تصویر کو 2025 کا بتا کر بھارتی عوام کو بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں وہیں کچھ بھارتی شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس تصویر کی حقیقت بھی بیان کر رہے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu