بھارت، مہا کمبھ میلے میں بھگدڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
UTTAR PRADESH:
بھارتی ریاست اترپردیش میں ہندو مذہب کی سالانہ مذہبی عبادت مہا کمبھ کے میلے میں بھگدڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہندوؤں کے مقدس دریا کے سنگم سے تقریباً ایک کلومیٹر دور ہجوم میں دم گھٹنے کے باعث کچھ خواتین بے ہوش ہو کر گر پڑیں، جس کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی۔
ریسکیو حکام کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بھگدڑ مچنے سے 30 خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں جنہیں میلے میں موجود طبی سینٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
جبکہ کچھ شدید زخمی خواتین کو ہیلی اسپتال اور سوروپ رانی میڈیکل کالج میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔
اکھل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد کے صدر مہنت رویندر پوری نے کہا کہ سادھوؤں نے اپنی مونی امواسیہ کی امرت اسنان کو منسوخ کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ نے دیکھا ہوگا کہ صبح کیا ہوا، اور اسی وجہ سے ہم نے فیصلہ کیا ہے، جب ہمیں اس واقعہ کی اطلاع ملی تو ہمارے سبھی سادھو اور سنت مقدس غسل کے لئے تیار تھے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے 'مونی اماواسیا' پر اپنا مقدس غسل ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے بات کی اور انہیں فوری طور پر امدادی اقدامات کا انتظام کرنے کی ہدایت دی۔ حکام نے میلے کے میدانوں میں دیگر مقامات پر اسی طرح کے حالات سے بچنے کے لئے پونٹون پلوں کو بند کردیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
یوکرین پرروسی فضائی حملہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک،بلیک آئوٹ
کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین پر روسی فضائی حملے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔گورنر کے مطابق یوکرین کے شہر زاپوریزہزیا پر روسی حملے سے تقریباً 58 ہزار گھروں کی بجلی معطل ہو گئی۔
دوسری جانب روسی حکام کے مطابق روسی آئل پورٹ پر یوکرینی ڈرون حملے سے دو غیر ملکی جہازوں کو نقصان پہنچا ہے۔بحیرۂ اسود میں روس کی بندرگاہ پر رات گئے یوکرین نے ڈرون حملہ کیا ہے۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حملے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔