Nai Baat:
2025-04-25@10:26:51 GMT

ممکنہ معاشی وحربی تبدیلیاں

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

ممکنہ معاشی وحربی تبدیلیاں

اپنے ملک یا ریاست کو ترقی دینا ہر حکمران کی اولیں ترجیح ہوتی ہے لیکن اِس کے ساتھ کوشش کی جاتی ہے کہ ایسا کوئی کام نہ کیا جائے جس سے ریاست یا ملک کے مفاد متاثر ہوں یا لاحق خطرات میںشدت آئے معاشی ترقی سے دفاعی مضبوطی بھی اہمیت کے اعتبار سے کم نہیں موجودہ دورمیں معاشی اور حربی مضبوطی دنیا سے جُڑے رہنے میں ہے مگر صدرٹرمپ کے اقدامات اور احکامات امریکی تنہائی کاباعث بن سکتے ہیں ٹھیک ہے ٹرمپ نے سب سے پہلے امریکہ کے نعرے پر انتخاب جیتااوراب صدرکے منصب پر براجمان ہیں اگر امریکی سب سے پہلے امریکہ کے نعرے کو پسندنہ کرتے توہر گزووٹ نہ دیتے لیکن بے احتیاطی کی اُنھیں اجازت نہیں ملی اپنے چارسالہ عہدے کی مدت کے آغازکے پہلے ہی دن بے احتیاطی کامظاہرہ کیاہے اورسو احکامات ایسے جاری کیے ہیں جن سے ایک طرف ملک کے کئی طبقوں میں تشویش کی لہرہے تودوسری طرف عالمی سطح پربھی امریکہ بارے پریشانی میں اضافہ ہواہے پریشانی کاشکارکئی قریبی اتحادی کینیڈا،فرانس ،جرمنی ، ڈنمارک سمیت دیگر کئی یورپی ممالک بھی ہیں جس سے خدشہ ہے کہ امریکہ کے اپنے اتحادیوں سے بھی سیاسی اور دفاعی مفادات میں پڑسکتے ہیں۔

امریکہ بڑی طاقت ضرورہے لیکن اُس کی حربی ومعاشی قوت میں اتحادیوں کا اہم کردار ہے ڈالرکوجو غلبہ غاصل ہے یہ بھی اتحادیوں کا مرہونِ منت ہے ڈالرکا زوال امریکی ہوگا گزشتہ کئی دہائیوں سے تیل کی تجارت ڈالر میں ہورہی ہے جس کی وجہ امریکہ اورسعودی عرب میں طے پانے والا معاہدہ ہے معاہدے کے تحت سعودیہ اپنے دفاع کی ذمہ داری کے عوض تیل کی تجارت ڈالرمیں کر تا ہے مگر گزرے تین عشروں میں حالات کافی حدتک تبدیل ہوچکے عالمی معاشی نظام میں دیگر ممالک نے پیش رفت کی ہے جس سے امریکہ کوحاصل معاشی وحربی بالادستی میںکمزوری آئی چین سمیت دنیا کے کئی ترقی پذیر ممالک نے معیشت کے ساتھ اپنی حربی صلاحیت کو بہتر بنایا ہے روس اپنے کھوئے وقارکی بحالی کے لیے سرگرم ہے برکس،شنگھائی تعاون تنظیم اور جی ایٹ جیسی تنظیموں میں شامل ممالک کا امریکہ پر انحصارکم ہوا ہے مال کے بدلے مال اور مقامی کرنسی میں تجارت کے معاہدے ہونے لگے ہیںیہ ایسی تبدیلی ہے جو امریکہ اور ڈالر کی بالادستی کے لیے بڑے چیلنجزکی طرف اِشارہ کرتی ہے اور احتیاط کی متقاضی ہے لیکن ٹرمپ کے احکامات اور اقدامات جارحانہ ہیں جن سے درپیش چیلنجز کم ہونے کی بجائے اضافہ ہوسکتا ہے ٹرمپ کی جیت ظاہر کرتی ہے کہ امریکی مقتدرہ فی الحال ایک قدم پیچھے ہو گئی ہے اور ملکی نظم ونسق اور پالیسی سازی میں مداخلت روک دی ہے جس سے نہ صرف امریکی بالادستی کو زوال آسکتا ہے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی عدم مداخلت کی یہ پالیسی تلاطم لا نے کاموجب ہوسکتی ہے۔

امریکی پالیسیوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلی آنے سے ممکنہ معاشی و حربی تبدیلیوں سے محفوظ رہنے کے لیے دنیا میں صف بندی کاآغاز ہو گیا ہے جرمن چانسلر اولاف شولس کا دورہ پیرس کے دوران اپنے میزبان فرانسیسی صدر امانوئل میکغوں کواعتماد میں لینا اِس بناپر بہت اہم ہے کہ دونوں میں یورپی یونین کی طرف سے ایک متفقہ اور جامع موقف اختیارکرنے اور اِس حوالے سے وسیع تر کوششوں پربھی اتفاق ہوگیا ہے تاکہ پورپی یونین میں شامل تمام ممالک کی نہ صرف معاشی ترقی ممکن ہو بلکہ دفاعی حوالے سے امریکہ پر انحصار کم کرتے ہوئے خودانحصاری کی پالیسی اپنائی جائے یہ بہت حیران کُن بات ہے دراصل ٹرمپ کے صدربننے سے یورپی یونین میں امریکہ مخالف لہر نے جنم لیا ہے ڈنمارک سے گرین لینڈ خریداری کے حوالے سے ٹرمپ کالہجہ دھمکی آمیز رہا ایسے لہجے کو کوئی بھی آزاد و خود مختار ملک پسند نہیں کر سکتا اب جبکہ حالات بدل چکے ہیں نوآبادیاتی نظام کے لیے حالات سازگار نہیں کیمونزم کاخطرہ دم توڑچکا علاوہ ازیں معاشی بحالی اور تعمیر نوکے حوالے سے یورپ کا آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک پر انحصاربھی کم ہو رہا ہے اور نہ صرف یورپی ممالک کی معاشی صورتحال ماضی کی بہ نسبت بہترہے بلکہ حربی حوالے سے ترقی بھی کسی سے ڈھکی چُھپی نہیں رہی لیکن امریکہ چاہتاہے یورپی یونین نیٹودفاعی تنظیم کے اخراجات میں تعاون بڑھائے حالانکہ نیٹوامریکہ اور یورپی یونین دونوں کے لیے اہم ہے اسی لیے امریکی مطالبے کویورپی یونین میں شامل کچھ طاقتور ممالک سنجیدہ نہیں لیتے کیونکہ وہ امریکی مطالبات پورے کرنے سے زیادہ اپنے ملک اور عوام کے مسائل حل کرنا زیادہ اہم سمجھتے ہیں ڈنمارک نے تو واضح طورپر کہہ دیا ہے کہ وہ گرین لینڈ کے حوالے سے امریکی مطالبہ پوراکرنے کی بجائے سخت موقف رکھے گا ٹرمپ احکامات اتحادیوں کودورکر سکتے ہیں نہ صرف یورپ سے سیاسی و معاشی اختلافات تبدیلیوں کی راہ ہموار گی بلکہ امریکہ کا عالمی کردار محدودہونے کے ساتھ دنیامیں بڑے پیمانے پر معاشی و حربی تبدیلیاںیقینی ہیں ۔

ٹرمپ کو سب سے پہلے امریکہ کانعرہ لگاتے ہوئے یہ ہرگز نہیں بھولنا چاہیے کہ بطورصدر اُنھیں اپنے ملک کے مسائل حل کرنے اختیارحاصل ہواہے دنیاکودھمکانے اورلوٹنے کا اختیارنہیں مل گیا اگر وہ مستقبل میں بھی اپنے رویے پر نظر ثانی نہیں کرتے تونہ صرف اہم اتحادیوں سے محروم ہو سکتے ہیں بلکہ قرب وجوارمیں بھی ناپسندیدہ صورتحال جنم لے سکتی ہے کینیڈاسے ملک کو ضم کرنے کا مطالبہ وگرنہ بھاری ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی دانشمندانہ نہیں یہ خطے میں بااعتماد ساتھیوں کوکھونے پر منتج ہوسکتی ہے پیرس کے عالمی موسمیاتی تبدیلی کے معاہدے(جس پر دوسو سے زائد ممالک کے دستخط ہیں)سے علیحدگی،بیرونی امداد بندکرنے اور عالمی اِدارہ صحت سے الگ ہونے کا اعلان امریکی مفادکے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے کیونکہ ایسا ہواتو دنیامحتاجی سے نکلے گی اگر ایک راستہ بند ہو تومتبادل ملنانظامِ قدرت ہے ملک یا ریاست وہی زیادہ محفوظ اور مستحکم ہوتی ہے جو قُرب وجوار میں خطرات سے محفوظ ہومگرتارکینِ وطن کی بے دخلی ،کینیڈا اور میکسیکو سے درآمدات پر پچیس فیصد ڈیوٹی عائد کرنے جیسے اعلانات سے ہمسائیگی میں نفرت بڑھے گی کینیڈا کی وزیرِ خارجہ نے توصاف کہہ دیا ہے کہ ٹرمپ اقدامات پر اُن کی حکومت سخت ردِ عمل دے گی یہ ٹرمپ اقدامات پر ہمہ گیر خطرات کی طرف اِشارہ ہے۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: یورپی یونین حوالے سے ہے اور کے لیے

پڑھیں:

امریکہ نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو دہشت گردی قرار دیدیا

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ جموں و کشمیر کے معاملے پر فوری طور پر کوئی پوزیشن نہیں لے رہے، دونوں ممالک کے درمیان صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی حکام نے کہا ہے کہ پاک بھارت معاملات کو بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ جموں و کشمیر کے معاملے پر فوری طور پر کوئی پوزیشن نہیں لے رہے، دونوں ممالک کے درمیان صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔ ٹیمی بروس نے کہا کہ بھارت میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، امریکا بھارت کے ساتھ کھڑاہے، حملے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کیلئے کوئی کردار ادا کریں گے یا نہیں اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹیرف جنگ کی بدولت امریکہ کے معاشی نقصانات کا آغاز ، چینی میڈیا
  • امریکہ نئے دلدل میں
  • امریکہ نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو دہشت گردی قرار دیدیا
  • امریکی عدالت نے وائس آف امریکہ کی بندش رکوادی، ملازمین بحال
  • امریکہ کے ساتھ معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، وزیر خزانہ
  • امریکی محکمہ خارجہ کا اپنے 100 سے زائد دفاتر کو بند کرنے کا اعلان
  • امریکی صدر کا یوٹرن، چین کے ساتھ معاہدہ کرلیں گے، ٹرمپ
  • امریکی صدر کا یوٹرن، چین کے ساتھ معاہدہ کرلیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • امریکہ سے معاشی روابط بڑھانا چاہتے، معدنیات میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرینگے: وزیر خزانہ
  • امریکہ کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، محمد اورنگزیب