Nai Baat:
2025-09-18@12:23:51 GMT

حقائق مختلف ہیں

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

حقائق مختلف ہیں

کس کے دعوے کو حقیقت جانیں ایک جانب خوشنما دعوے اور دل فریب خواب ہیں اور دوسری جانب حقیقت حال کا کارِزار۔ دونوں میں لمبی دوری اور تفاوت۔ ایسے میں دل مضطرب کو چین آئے تو کیسے آئے۔ابھی تو ہم پوری طرح وزیراعظم ہاؤس سے بجنے والے ’’اڑان پاکستان‘‘ کے دل موہ لینے والے گانے سے ہی پوری طرح لطف اندوز نہیں ہوئے تھے کہ وفاقی وزارت خزانہ کی اقتصادی رپورٹ نے ہمیں اس نیند سے اٹھا دیا جو ہمیں معیشت میں انقلابی بہتری کے خوشنما نعروں وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف صاحب کی ’’ چین کی بانسری‘‘ بجائے جانے کے بعد بڑی مشکل سے میسر آئی۔
وفاقی وزارت خزانہ مالی سال 2025 کے پہلے 6 ماہ کی اقتصادی کارکردگی رپورٹ کا اجرا کردیا ہے۔ رپورٹ میں جولائی سے دسمبر تک کی اقتصادی کارکردگی کا احاطہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں ملک کی بڑی صنعتوں کی پیداوار میں تشویش ناک کمی ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ملک کی بڑی صنعتوں کی پیداوار منفی 3 اعشاریہ 8 فیصد رہی۔ بڑی صنعتوں کی پیداوار کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی کمی ہوئی ہے۔
حکومتی دعوے اپنی جگہ پر تا ہم اگر صورتحال ایسی ہی ہے تو پھر یہ حقیقت تو روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ ملک کی معیشت بحال ہو سکتی ہے اور نہ ہی ملک ترقی کر سکتا ہے۔ تمام معاشی اعداد و شمار یہ بتا رہے ہیں کہ ملک پر بڑھتے ہوئے قرضوں نے جو یقیناًحکمران اشرافیہ کی جیبوں میں ہی جا رہے ہیں معیشت کے پہیے کو جام کر کے رکھ دیا ہے اور آج بھی قرضے اتارنے کے لیے مزید قرضوں کی ضرورت ہے۔ ایسی صورتحال میں پاکستانی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ایک خواب سے زیادہ اور کچھ نہیں ۔ بجلی گیس اور پٹرول کی قیمتیں کم کیے بغیر ملکی پیداواری صلاحیت کو بڑھایا نہیں جا سکتا اور ایسا نہ کرنے کے سبب پاکستان بیرونی قرضوں سے نجات بھی حاصل نہیں کر سکتا۔ایک اندازے کے مطابق یہ قرضے اس وقت 300 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر چکے ہیں۔ ملک میں صنعت و حرفت کا پہیہ چلانے کے لیے یہ لازم ہے کہ ملک میں پیداواری قیمت کو کم کر کے ملوں اور کارخانوں کو چلایا جائے۔

ایسے میں یہ خبر بھی آئی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے میں امن و امان اور جرائم کے بڑھتے ہوئے گراف سے مطمئن نہیں اپنی ایک حالیہ میٹنگ کے دوران انہوں نے اس صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ایسا کرنا درست بھی ہے اور وہ اس میں حق بجانب بھی ہیں یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ پنجاب حکومت عوام کے ٹیکسوں سے حاصل ہونے والی ایک خطیر رقم صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے خرچ کر رہی ہے مریم نواز نے متعلقہ محکموں کو سیاسی دباؤ سے دور رکھنے کے لیے بھی خاطرخواہ اقدامات اْٹھائے اور وہ اس حوالے سے پہلے بھی کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھ رہیں پھر بھی خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہو رہے تو یقیناً اس میں متعلقہ اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کی کرپشن ، نا اہلی اور فرائض منصبی کی ادائیگی میں عدم دلچسپی کار فرما ہے۔ عوام انتظار کر رہے ہیں کہ ایسے افسران اور کالی بھیڑوں سے متعلقہ سرکاری محکموں کو پاک کرنے کے لیے ایک گرینڈ آپریشن کیا جائے اور ان اداروں میں میرٹ پر اور اچھی شہرت رکھنے والے افسران کو تعینات کیا جائے۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 )محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہنے کی توقع ہے.

(جاری ہے)

اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک اور چکوال میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے لاہور، سیالکوٹ، خوشاب، سرگودھا، نارووال، حافظ آباد، فیصل آباد، منڈی بہاﺅ الدین، گجرات، قصور اور گوجرانوالہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے. بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے خیبرپختونخوا کے علاقے دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ اور بٹگرام میں بارش ہونے کی توقع ہے مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، خیبر، اورکزئی، کرم، پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرک اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے.

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواﺅ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر بارش جبکہ کراچی میں بوندا باندی ہوئی. 

متعلقہ مضامین

  • غزہ کے مغربی کنارے کو ضم کرنے پر یو اے ای اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی سطح کم کر سکتا ہے .رپورٹ
  • اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
  • پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
  • سوست پورٹ ہڑتال، شرپسند عناصر کی ذاتی مفاد پرستی، اصل حقائق بے نقاب
  • جاپان فی الحال فلسطینی ریاست تسلیم نہیں کریگا، جاپانی اخبار کا دعویٰ
  • سابقہ دور حکومت میں 39 کروڑ سے زائد رقم کی عدم وصولی کی نشاندہی
  • پی آئی اے واجب الادا 20 ارب روپے وصول کرنے میں ناکام
  • پی آئی اے واجب الادا 20 ارب 39 کروڑ روپے کی رقم وصول کرنے میں ناکام رہا. آڈٹ رپورٹ
  • اردو یونیورسٹی سینٹ اجلاس موخر کرنے کیلئے خالد مقبول کا ایوان صدر کو خط
  • دولت مشترکہ کا پاکستان میں 2024کے عام انتخابات پر حتمی رپورٹ سے متعلق بیان