لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ سابق سپریم کورٹ جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمدکھوکھر انتقال کرگئے۔
جسٹس ریٹائرڈ فقیرمحمدکھوکھر کا جنازہ آج لاہور میں ادا کیا جائے گا۔
نماز جنازہ نمازعصر کے بعد شام 4 بج کر 15 منٹ پر ادا کیاجائےگا۔
واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر کو لاپتہ افرادکمیشن کا سربراہ بنایا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جسٹس فقیر محمد لاپتہ افراد کمیشن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: لاپتہ افراد کمیشن
پڑھیں:
قلات، سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 2 خواتین اور بچے سمیت 4 افراد جاں بحق
ویز ذرائع کے مطابق قلات کے علاقے امیری میں سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے پک اپ گاڑی میں سوار 2 خواتین اور ایک بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی دھماکے میں 2 خواتین اور ایک بچے سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق قلات کے علاقے امیری میں سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے پک اپ گاڑی میں سوار 2 خواتین اور ایک بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں عبداللہ، گل بانو بنت خیر محمد، بی بی حسینہ اور ایک بچہ شامل ہے جبکہ زخمیوں میں علی جان، محمد حیات، میر گل، عزت خان، محمد اسلم شامل ہیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔