17 سیٹوں والی حکومت نے حامد رضا کے گھر چھاپہ مارکر مذاکرات سبوتاژ کیے، زرتاج گل
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
تحریک انصاف کی مرکزی راہنما ایم این اے زرتاج گل نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے، 17 سیٹوں والی حکومت نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کے گھر چھاپہ مار کر مذاکرات سبوتاژ کیے، مزاکرات ہماری کمزوری نہیں تھے، ملک کی خاطر بات چیت شروع کی۔
تحریک انصاف کی مرکزی رہنما زرتاج گل انسداد دہشت گردی کی عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔
ان کا کہنا تھا ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے دہشت گردی کنٹرول کرنے بجائے حکمران نے تحریک انصاف کے کارکنان کو دہشت گرد بنا کر انسداد دہشت گردی عدالت بہر کھڑا کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو۔دہشت گرد بنا دیا گیا ہے جبکہ دہشت گرد ، دندنا رہے ہیں، ہمارے لیڈر کو ایک بوگس کو جعلی مقدمہ میں ڈالا ہوا ہے
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مذاکرات کے دوران ہی ہمارے حامد رضا کے گھر چھاپے مارے گئے، پی ٹی ائی کی مذاکرات کی پیش کش کو حکومت نے کمزوری سمجھا تھا، ہم کمزور نہیں ہیں، ہم مذکرات ملک کی خاطر کر رہے تھے۔
زرتاج گل نے کہا کہ 17 سیٹوں والوں سے اب کیا مزاکرات ہوں گے، 8 فروری آ رہا ہے ملک بھر میں احتجاج ہو گا، ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ہمارے رحیم یار خان سے ایم این اے محمد غوث کو گھر دروازے توڑ کر گرفتار کیا گیا جو تاحال غائب ہیں، ہمارے رہنماؤں، کارکنان کی گرفتاریوں کے لئے کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا جو مرضی کر لیں احتجاج یوم سیاہ لازم ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تحریک انصاف زرتاج گل
پڑھیں:
وزیراعظم دورۂ ترکیے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورۂ ترکیے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
ترک صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی اور مسئلہ کشمیر پر ترکیے کی غیرمتزلزل حمایت کے مشکور ہیں۔
اس موقع پر ترک صدر نے کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیے میں زلزلے پر اظہار تشویش کیا اور ترک بھائیوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔