کراچی کے کسی سگنل پر خواجہ سراء و بھکاری نظر نہ آئیں: سندھ ہائیکورٹ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے ٹریفک سگنلز پر خواجہ سراؤں کے بھیک مانگنے کے خلاف درخواست پر احکامات جاری کر دیے۔
عدالتِ عالیہ نے پولیس کو ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے حکم میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے کسی بھی سگنل پر خواجہ سراء اور دیگر بھکاری موجود نہ ہوں، ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
کراچی کے شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے سامنے خواجہ سراؤں نے اپنی گُرو کیخلاف احتجاج کیا۔
عدالتِ عالیہ نے یہ ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھکاری خواجہ سراء، مرد، خواتین اور بچے ناصرف شہریوں کو پریشان کرتے ہیں بلکہ ہراساں کرتے ہیں۔
عدالت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ان تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے جو شہریوں کو پریشان اور ہراساں کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
کراچی، دو مختلف ٹریفک حادثات میں 2 نوجوان جاں بحق
کراچی:شہر قائد کے علاقے ملیر میمن گوٹھ اور نیوکراچی ناگن چورنگی کے قریب ٹریفک حادثات میں 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مین گوٹھ کے علاقے ملیر مین گوٹھ سولنگی اسٹاپ کے قریب تیز رفتار کار دیوار سے ٹکرانے سے کار سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
متوفی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 23 سالہ علی بخش ولد عمر دین کے نام سے کی گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق جاں بحق ہونے والا نوجوان کار کا ڈرائیور سے جس نے تیز رفتار کار خور کار سے ٹکرائی ہے۔
علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، نیوکراچی ناگن چورنگی صدیق اکبر مسجد کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر موٹرسائیکل سوار 16 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی ۔