Daily Mumtaz:
2025-04-28@15:00:05 GMT

پی ٹی آئی کے جنید اکبر قومی اسمبلی کمیٹی سے مستعفی

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

پی ٹی آئی کے جنید اکبر قومی اسمبلی کمیٹی سے مستعفی

پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی جنید اکبر نے قومی اسمبلی کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔

جنید اکبر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کے چیئرمین تھے۔

انہوں نے اپنے استعفے میں کہا ہے کہ میں 24 جنوری کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہوا ہوں، قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کے چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیتا ہوں۔

جنید اکبر کا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو ارسال کردیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی جنید اکبر

پڑھیں:

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے انٹرا پارٹی الیکشن17 اور 18 مئی کو ہونگے، علامہ علی اکبر کاظمی

صوبائی کابینہ کا آن لائن اجلاس، صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں گیارہ اراکینِ کابینہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں متعدد فیصلے کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کی صوبائی کابینہ کا آن لائن اجلاس، صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں گیارہ اراکینِ کابینہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں متعدد فیصلے کیے گئے، جن کا تعلق جماعت کی آئندہ تنظیمی پیش رفت سے تھا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے انٹرا پارٹی انتخابات مورخہ 17 و 18 مئی 2025ء، بروز ہفتہ و اتوار، لاہور میں منعقد ہوں گے۔ اس موقع پر صوبے بھر سے تمام ضلعی نمائندگان شرکت کریں گے اور اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

انتخابات کے اس دو روزہ عمل میں، ہر ضلع کی سطح سے ایک نام بطور ضلعی نمائندہ پیش کیا جائے گا جبکہ دو امیدواران کے نام صوبائی کابینہ کی جانب سے مرکزی کمیٹی کو ارسال کیے جائیں گے۔ انہی امیدواروں کے درمیان صوبائی صدارت کے لیے انتخاب ہوگا اور اکثریتی ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار آئندہ تین برسوں کے لیے صوبہ پنجاب کی صدارت کا منصب سنبھالے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سٹینڈنگ کمیٹی کا ایکٹ پر مشاورت کیلئے مزید ممبران کو شامل کرنے کا فیصلہ
  • ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے انٹرا پارٹی الیکشن17 اور 18 مئی کو ہونگے، علامہ علی اکبر کاظمی
  • حکومت اور عوام میں رابطے مضبوط کرنا چاہتے ہیں: وفاقی وزیرِ بحری امور
  • ایس سی او انسداد دہشت گردی ونگ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات
  • شنگھائی تعاون تنظیم کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ریجنل اینٹی ٹیررسٹ سٹرکچر کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے  ملاقات
  • بھارتی اشتعال انگیزی پر قومی اتحاد کابے مثال مظاہرہ
  • پوری قوم سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور اقدامات کیساتھ کھڑی ہے: صدر مملکت
  • قومی سلامتی کمیٹی
  • وزارت ریلوے کے ذیلی ادارےکے تمام ملازمین سے استعفیٰ طلب
  • قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے قابل تعریف ، پوری قوم ساتھ کھڑی ہے ، صدر زرداری