غیر قانونی داخل ہونے والا مجرم کہلائے گا،ترجمان وائٹ ہاؤس
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان کیرولین لیوٹ نے اپنی پہلی نیوز بریفنگ میں کہا کہ امریکا میں جو بھی غیر قانونی طور پر داخل ہوگا، وہ مجرم شمار کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی سرحد پر ہنگامی حالت نافذ کرنے کا مقصد غیر قانونی تارکین وطن کو روکنا ہے۔
کیرولین لیوٹ نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ صدر ٹرمپ نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے 300 سے زائد ایگزیکٹو آرڈرز جاری کیے ہیں۔ ان کے مطابق، وفاقی اداروں کے فنڈز کو روکنا صرف ایک عارضی اقدام ہے اور اس کا مقصد ملک کے مفاد میں ضروری اقدامات کرنا ہے۔
انہوں نے چین کی ایپ "ڈیپ سیک” کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ صدر ٹرمپ اسے امریکا کی سلامتی کے لیے ایک خطرہ سمجھتے ہیں، جس کے منفی اثرات کو روکنے کے لیے قومی سلامتی کونسل کو ہدایات دی گئی ہیں۔ کیرولین لیوٹ نے یہ بھی بتایا کہ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ امریکا مصنوعی ذہانت کے شعبے میں عالمی قیادت حاصل کرے اور اس میدان میں آگے بڑھے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
یورپ میں امریکا چین تجارتی ملاقات بہت کامیاب رہی، ڈونلڈ ٹرمپ
اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں گذشتہ روز امریکا چین تجارتی بات چیت کا ایک اور دور شروع ہوا ہے، جس میں سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے معاملے پر بھی بات ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یورپ میں امریکا اور چین کے درمیان بڑی تجارتی ملاقات بہت کامیاب رہی، ملاقات جلد مکمل ہو رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین کے صدر شی جن پنگ سے جمعے کو بات کروں گا، ہمارا تعلق اب بھی بہت مضبوط ہے، تجارتی مذاکرات میں ایک خاص کمپنی کے حوالے سے بھی معاہدہ ہوگیا ہے۔ امریکی صدر کے مطابق اس کمپنی کو ہمارے ملک کے نوجوان بچانا چاہتے تھے، اس معاہدے سے نوجوان بہت خوش ہوں گے۔ اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں گذشتہ روز امریکا چین تجارتی بات چیت کا ایک اور دور شروع ہوا ہے، جس میں سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے معاملے پر بھی بات ہو رہی ہے۔