رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری---فائل فوٹو 

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پنجاب کے لوگوں کی خدمت سے فرصت نہیں، آپ لوگوں کو ہی مذاکرات کا بخار چڑھا تھا۔

رہنما پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر سیف کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے ذکر کے بغیر آج بھی آپ لوگوں کی سیاست نامکمل ہے، آپ کا سرٹیفائیڈ کرپٹ لیڈر اور ان کا خاندان این آر او کا متلاشی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کے قیدی کو نواز شریف نے نہیں کہا تھا 9 مئی اور 26 نومبر کی بغاوتیں کرو، 9 مئی کے دہشتگرد، توشۂ خانہ کے چور این آر او مانگنے کے لیے چور دروازے تلاش کر رہے ہیں۔

نواز شریف اور مریم مذاکرات کی ناکامی کے مشن میں کامیاب ہو گئے: بیرسٹر سیف

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز مذاکرات کی ناکامی کے مشن میں کامیاب ہو گئے۔

یاد رہے کہ مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز مذاکرات کی ناکامی کے مشن میں کامیاب ہو گئے ہیں، نواز شریف نے عرفان صدیقی کو مذاکرات کی ناکامی کا ہدف دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عرفان صدیقی اور رانا ثناء اللّٰہ کے بیانات سے حکومت کی غیر سنجیدگی واضح تھی، جوڈیشل کمیشن نہ بنانے سے واضح ہو گیا کہ چور کی داڑھی میں تنکا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نواز شریف اور مریم مذاکرات کی ناکامی مریم نواز

پڑھیں:

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا انسدادِ ملیریا کے عالمی دن پر پیغام

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا انسدادِ ملیریا کے عالمی دن پر پیغام ملیریا ایک خطرناک مگر قابلِ علاج مرض ہے، خاتمے کے لئے متحد ہونا ہوگا۔ ملیریا کا خاتمہ اور صحت مند معاشرہ پنجاب حکومت کی ترجیح ہے- پنجاب حکومت کی جانب سے انسدادِ ملیریا کے لیے جدید حکمتِ عملی اور موثر عملدرآمد جاری ہے – ملیریا سے بچاؤ کے لیے حکومت پنجاب نے خصوصی فنڈز مختص کیے ہیں – پنجاب کے ہر ضلع میں اینٹی ملیریا سپرے مہمات، مفت ٹیسٹ اور علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ ملیریا ہاٹ سپاٹ اور زیادہ متاثرہ علاقوں میں بروقت طبی امداد پہنچائی جا رہی ہے – عوام ملیریا کے خاتمے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں صاف پانی کو ڈھانپیں، مچھردانیوں کا استعمال کریں۔ پنجاب کا ہر بچہ، ہر ماں، ہر خاندان ہماری ترجیح ہے، اور ان کا تحفظ ہمارا مشن ہے– 

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز شریف کی سمبڑیال میں رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ارشد وڑائچ مرحوم کی رہائش گاہ آمد
  • وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا انسدادِ ملیریا کے عالمی دن پر پیغام
  • بھارت کسی بھی جارحیت سے باز رہے، ہر بار چائے نہیں پلائیں گے، عظمیٰ بخاری
  • مذاکرات دھمکیوں کےذریعے نہیں ہوتے: عظمیٰ بخاری
  • پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانا میرا خواب ہے: مریم نواز
  • شہباز شریف کا کام بہترین، مریم نے ترقی کی نئی منازل طے کیں: نوازشریف
  • میری صحت بالکل ٹھیک، غلط خبر پھیلائی گئی، نواز شریف
  • پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے ; نواز شریف
  • انوارالحق کاکڑ کی مریم نواز سے ملاقات، پنجاب میں شعبہ صحت میں اصلاحات کو سراہا
  • نواز شریف اور شہباز شریف ماحول خراب کرنے والوں کو سمجھائیں، شرجیل میمن