سلامتی کونسل‘ پاکستان نے انروا کے خاتمے کے خطرات سے خبردار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2025ء)اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے انروا کے خاتمے کے خطرات سے خبردار کر دیا۔اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے کہا ہے کہ اسرائیل کے مسلسل اقدامات عالمی برادری کی توہین ہیں، انروا کو کام سے روکنا غزہ کی بحالی اور سیاسی منتقلی کے کسی بھی امکان کو ختم کر دے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ انروا لاکھوں فلسطینی مہاجرین کے لیے امید کی کرن ہے، بطور اقوامِ متحدہ کے رکن ملک اسرائیل انروا کے کام میں مدد کرنے کا پابند ہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ اسرائیل کو بطور قابض طاقت کسی بھی اقوام متحدہ کی سہولت کو بند کرنے کا حق نہیں، فلسطینیوں کے لیے انروا کو ختم کرنے کی اجازت دینا جنگ بندی کے معاہدے کو خطرے میں ڈال دے گا۔(جاری ہے)
منیر اکرم نے کہا کہ انروا کی بقا اور موجودگی آج خطرے میں ہے، امید ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے تمام مراحل مکمل طور پر نافذ کیے جائیں گے، امید ہے کہ جنگ بندی مستقل ہو جائے گی۔اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے کہا ہے کہ امید ہے کہ غزہ سے اسرائیلی افواج کا مکمل انخلاء اور مظلوم فلسطینیوں کو فوری انسانی امداد فراہم کی جائے گی۔پاکستانی سفیر منیر اکرم نے انروا کے مشن کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے منیر اکرم نے انروا کے نے کہا
پڑھیں:
پاکستانی سفیر کی سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سٹی 42 : سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن ابراہیم آل شیخ سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور پارلیمانی مراسم کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفیر احمد فاروق اور شوریٰ کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن ابراہیم آل شیخ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی تعلقات اور مختلف شعبوں میں جاری تعاون کا جائزہ کیا۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات خاص طور پر پارلیمانی تعلقات میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لینے کےعلاوہ مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔