عمران خان سے علی امین گنڈاپور کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
عمران خان کے ساتھ علی امین گنڈاپور کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی تھی، جس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خیبر پختونخوا میں قائم انٹر اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی کی رپورٹ پر وزیر اعلیٰ کے پی کے سے تحفظات کا اظہار کیا۔
خیبر پختونخوا میں انٹر اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی سینئر وکیل قاضی انور کی سربراہی میں قائم کی گئی تھی۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی نے کے پی کے میں مختلف محکموں، وزارتوں اور افسران کی کرپشن کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کوآگاہ کیا تھا۔
اڈیالہ جیل میں ہونے والی اہم ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ کے پی کے کو ڈیڑھ ماہ میں معاملات درست کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں علی امین گنڈا پور کو عمران خان نے کے پی کے میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کی بھی ہدایت کی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی علی امین کے پی کے
پڑھیں:
شاہ محمود قریشی سے فواد چوہدری اور عمران اسماعیل کی ملاقات
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ میں فواد چوہدری اور عمران اسماعیل سمیت دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پتے میں تکلیف کے باعث لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے طبی معائنے کے لیے پی کے ایل آئی منتقل کیا گیا تھا جہاں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور مولوی محمود نے ان سے ملاقات کی۔
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے لاہور کے اسپتال میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ آپ کے پتے میں پتھری ہے۔
ذرائع کے مطابق تینوں رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی سےان کی خیریت دریافت اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں رہنماؤں کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات اہم سیاسی پیش رفت کے حوالے سے تھی، جس میں عنقریب تحریک انصاف کے دیگر سابق رہنماؤں کے شامل ہونے کا بھی امکان ہے۔