’متھیرا کو کورٹ لے کر جاؤں گا‘، چاہت فتح علی خان نے ویڈیو کی حقیقت بیان کردی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا سیسیشن چاہت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ میزبان و ماڈل متھیرا ان کی منتیں کرتی رہیں کہ وہ ان کے شو میں شرکت کریں کیونکہ ان کا شو چل نہیں رہا تھا۔
چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ شو کے دوران متھیرا نے بہت اچھے اور دلچسپ مذاق کیے اور شو ختم ہونے کے بعد تصاویر بنانے کی غرض سے متھیرا میرے پاس آئیں تو انہوں نے میری کمر میں ہاتھ ڈالا جس پر میں نے ان سے کہا کہ تصویر سامنے سے لیتے ہیں‘۔
چاہت فتح علی خان کے مطابق متھیرا نے ان سے کہا کہ گانا شوٹ کر کے دکھائیں جس پر انہوں نے اپنا گانا ’مجھے پیار دو‘ شوٹ کر کے دکھایا جس سے متھیرا خوب لطف اندوز ہوئیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ متھیرا ان پر ہراسمنٹ کا الزام لگا رہی ہیں جو بہت بڑا الزام ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے اپنے وکیل سے رجوع کیا اور کہا کہ وہ متھیرا کو کورٹ لے کر جائیں گے۔
چاہت فتح علی خان نے مزید کہا کہ متھیرا کا کہنا ہے ’میری ٹیم شو میں میرے ساتھ گئی تھی لیکن یہ جھوٹ ہے۔ میں ہمیشہ اکیلا ہی شو پر جاتا ہوں اور جو ویڈیو بنائی گئی وہ متھیرا کے کیمرہ مین نے ہی بنائی تھی اور ان سے مجھے بھی مل گئی تھی۔ اس پر یہ کہنا کہ ویڈیو میں نے چوری چوری بنائی یہ جھوٹ ہے‘۔
واضح رہے کہ چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں پاکستان کی نامور میزبان و ماڈل متھیرا کے پروگرام میں شرکت کی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو متھیرا کی جانب سے اس پر سخت ردعمل دیا گیا۔
متھیرا کا کہنا تھا کہ اس انداز میں ویڈیو بنانا انتہائی بری حرکت تھی۔ اور یہ وائرل ویڈیو ان کے شو کے کیمروں سے نہیں بلکہ چاہت فتح علی خان کی جانب سے عجیب زاویے سے بنائی گئی تھی۔
ماڈل کے مطابق وہ اپنے سیٹ سے روانگی کے لیے تیار تھیں، ان کی گاڑی باہر کھڑی ہوئی تھی، اس دوران چاہت فتح علی خان نے ویڈیو بنائی جس کے فوراً بعد وہ سیٹ سے چلی گئیں۔
متھیرا کا کہنا تھا کہ وہ مہمانوں کو ہمیشہ عزت دیتی ہیں اور ان سے پیار سے اور اچھے انداز میں پیش آتی ہیں لیکن چاہت نے ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بولڈ ہونے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ کوئی بھی انہیں دیکھے اور گلے لگالے یا ان کی پشت پر ہاتھ رکھ دے۔
اداکارہ نے کہا کہ لوگ شہرت کے لیےعجیب عجیب حرکتیں کرتے ہیں، انہیں بہت مایوسی ہوئی ہے۔ معلوم نہیں کہ چاہت فتح علی خان نے یہ حرکت کیوں کی ہے۔ متھیرا کے مطابق انہوں نے چاہت فتح علی خان سے بات بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ یہ وڈیو ہٹا دیں گے لیکن نہ تو ان کے پیج سے وڈیو ہٹائی گئی ہے اور نہ ہی معافی مانگی گئی ہے۔
متھیرا نے ناظرین سے کہا کہ اگر وہ انہیں کہیں دیکھیں تو نہ انہیں گلے لگائیں اور نہ ہاتھ ملانے کی کوشش کریں۔
مزیدپڑھیں:برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی سے پاکستان کو کتنا فائدہ پہنچے گا؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چاہت فتح علی خان نے کہنا تھا کہ انہوں نے کا کہنا کہا کہ
پڑھیں:
اینکر اور ٹک ٹاکر سجل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیو کا معاملہ جھوٹا نکلا
معروف اینکر پرسن اور ٹک ٹاکر سجل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیو لیک کا معاملہ جھوٹا نکلا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی جس کو ٹک ٹاکر سجل ملک سے جوڑا جارہا تھا تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ وہ ویڈیو کسی مغرب ملک کی ہے اور اسے سجل کو بدنام کرنے کیلئے پھیلایا گیا تھا۔
ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ وہ سجل ہیں تاہم اب واضح ہوچکا ہے کہ سجل ملک کا اس ویڈیو سے کوئی تعلق نہیں۔ سجل کو مذکورہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ سجل ملک کے ٹک ٹاک پر1 لاکھ 76 ہزار سے زائد فالوورز اور دو ملین سے زیادہ لائکس ہیں۔ نامناسب ویڈیو کو ان سے جوڑے جانے کے اس واقعے نے نہ صرف ان کی ساخت کو متاثر کیا ہے بلکہ ڈیجیٹل پرائیویسی اور سائبر کرائم سے متعلق نئے سوالات کو جنم دیا ہے۔