محبت کی خاطر کراچی آنے والی امریکی خاتون نفسیاتی قرار، پولیس نے تحویل میں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی کے لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوکر شادی کرنے کیلیے پاکستان آنے والی امریکی خاتون کو پولیس نے نفسیاتی قرار دیتے ہوئے حفاظتی تحویل میں لے لیا۔
امریکا سے آئی خاتون اپنی محبت کی تلاش کیلیے گارڈن میں قائم لڑکے کے اپارٹمنٹ پہنچیں اور انہوں نے وہاں پر دھرنا دیا۔ خاتون نے کہا کہ وہ اپنی منزل کے قریب ہیں اور اب شادی کے بغیر واپسی نہیں جائیں گی۔
کچھ دیر بعد پولیس کے اعلیٰ افسران اپارٹمنٹ پہنچے جس میں ایس سی ڈی پی او ڈیفنس فائزہ بھی شامل تھیں۔ انہوں نے خاتون سے بات چیت کے بعد کہا کہ مجھے غیر ملکی خاتون کی موجودگی کے حوالے سے ایس پی سٹی کی جانب سے احکامات موصول ہوئے تھے، امریکی خاتون کے لیے سیکیورٹی کا معاملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ خاتون ذہنی طور پر ٹھیک نہیں، وہ تنہا ہے اور ہم اسے سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں، ہم اسے تحفظ فراہم کرنے آئے ہیں، وہ ہماری مہمان ہیں اسکا تحفظ کر رہے ہیں۔
پولیس نے خاتون کو حفاظتی تحویل میں لے کر محفوظ مقام پر منتقل کیا اور خاتون افسر نے کہا کہ محفوظ مقام پر پہنچ جائے گی تو ہم اس سے کچھ بات کر سکیں گے۔
خاتون کا پانچ ہزار ڈالر کی ادائیگی کا مطالبہ
قبل ازیں امریکی خاتون ائیر پورٹ سے گارڈن میں قائم علی اپارٹمنٹ پہنچیں اور کہا کہ اُن کا شوہر ندال احمد اسی اپارٹمنٹ کا رہائشی ہے۔ یونین کے سمجھانے پر خاتون نے کہا کہ میں یہاں سے کسی صورت نہیں جائوں گی، مجھے حکومت پاکستان شہریت اور پانچ ہزار ڈالر دے۔
دوسری جانب یونین نے کہا کہ ندال احمد نام کا کوئی فرد اس اپارٹمنٹ میں نہیں رہتا، جو پتہ خاتون بتا رہی ہیں اس فلیٹ پر تالا ہے جبکہ امریکی خاتون کے بیان میں تضاد ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انہیں اب پتہ چلا کہ امریکی خاتون ندال کے گھر میں رہائش پزیر تھی اور یہ بات چھپائی گئی تھی، علاقہ مکینوں نے بتایا کہ ندال میمن آج دن میں اپنی موٹرسائیکل پر فلیٹ سے بڑی تیزی سے نکل کر بھاگا تھا جاتے ہوئے اس نے ایک دوسری موٹرسائیکل کو ٹکر بھی ماری تھی تاہم وہ رکا نہیں اور چلا گیا ، جبکہ ندال کے جانے کے کچھ دیر بعد اس کے گھر والے بھی فلیٹ کو تالا لگا کر چلے گئے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امریکی خاتون نے کہا کہ
پڑھیں:
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب، بھارتی اقدامات کا خاطر خواہ جواب دیا جائے گا، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بھارتی اقدامات کے خاطر خواہ جواب کا فیصلہ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں فائرنگ سے 26 سیاح ہلاک ہوئے، اسپتال نے پولیس کی تصدیق شدہ فہرست جاری کردی، ہلاک افراد میں بھارتی سیاحوں سمیت غیر ملکی سیاح، بھارتی بحریہ کا افسر اور ایک انٹیلی جنس بیورو کا اہلکار شامل ہیں۔
بھارت نے تمام پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کردیے اور 48...
اس واقعے کے ایک روز بعد بھارت نے تمام پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کردیے اور 48 گھنٹے میں پاکستانی شہریوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پاکستانیوں کو سارک کے تحت دیے گئے ویزے بند کردیے گئے، تمام پاکستانیوں کے بھارتی ویزے منسوخ کردیے۔
ترجمان بھارتی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اٹاری واہگہ بارڈر بھی بند کردی گئی، پاکستانیوں کو ویزہ نہیں ملے گا، بھارت میں موجود پاکستانی 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑ دیں۔