شعبان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک:ماہ شعبان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
ماہ شعبان کے چاند کی رویت سے متعلق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے بھی اجلاس طلب کر لیے گئے ہیں،اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کریں گے، زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں ہوں گے۔
امریکا کا غیر قانونی تارکین وطن کو گوانتاناموبے جیل بھیجنے کا اعلان
چاند کے نظر آنے یا نہ آنے کے بارے میں اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
دوسری جانب پاکستان میں رواں سال 2025 میں یکم رمضان المبارک اور عیدالفطر کب ہو گی اس کی متوقع تاریخیں سامنے آ گئی ہیں۔
ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 28 فروری یا یکم مارچ کو نظر آئے گا۔ اس طرح یکم رمضان المبارک یکم مارچ یا 2 مارچ کو ہوگا۔اسی طرح عیدالفطر کا چاند 29 یا 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے۔ یوں عیدالفطر 30 یا 31 مارچ کو منائی جائے گی۔
پاکستانی امریکی خاتون جج کے فیصلے پر ٹرمپ کا صدارتی حکمنامہ منسوخ
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، برآمدات بڑھانے کیلئے اقتصادی سفارتکاری پر زور
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس جمعرات کو یہاں منعقد ہوا جس میں اقتصادی سفارتکاری اور تجارت بڑھانے کی مجموعی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا یورپی یونین اور دیگر اہم شراکت داروں کیساتھ اقتصادی تعلقات بڑھانے کیلئے سفارتکاری کی جائے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں تجارت قانون و انصاف کے وزراء، وزیراعظم کے معاون خصوصی ایم طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری تجارت اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کمیٹی کے گزشتہ اجلاس سے اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے برآمدات کو بڑھانے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کے لئے اقتصادی سفارتکاری پر زور دیا۔ اسحاق ڈار کی زیر صدارت دوسرے اجلاس میں شعبہ پٹرولیم کے موجودہ انفراسٹرکچر اورآر ایل این جی اور اس سے منسلک شعبوں کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیر اعظم آفس سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ایم طارق باجوہ، سیکرٹری پٹرولیم، چیئرمین اوگرا اور وزارت پٹرولیم کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کارکردگی بڑھانے اور مسابقتی قیمتوں پر معیاری پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مسلسل تکنیکی اپ گریڈیشن اور سسٹمز کی ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔