نئے گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایئربس کی پہلی لینڈنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(شِنہوا)صوبہ بلوچستان کے شہر گوادار کے نئے گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منگل کے روز پہلا ایئربس طیارہ لینڈ کرگیا جس سے ہوائی اڈے نے ایک اہم سنگ میل حاصل کرلیا۔

ایئر پورٹ کے منیجر خالد کاکڑ نےشِنہوا کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات سے آنے والی خصوصی پرواز گوادر ایئرپورٹ پر اتری جو گوادر کی تاریخ میں ایئربس کی پہلی لینڈنگ ہے۔چین کے مالی تعاون سے تعمیر ہونے والا یہ ہوائی اڈہ 4 ایف گریڈ کی جدید ترین سہولت سے لیس ہے جہاں دنیا کے سب سے بڑے مسافر طیارے اترسکتے ہیں۔ اس کے رن وے کی لمبائی 3 ہزار 658 میٹر اور چوڑائی 75 میٹر ہے۔کاکڑ نے کہاکہ 20 جنوری سے ہوائی اڈہ باضابطہ طور پر فعال ہوا تھا اور اس کے بعد سے یہاں کئی چھوٹے طیارے اترے

تاہم یہ پہلا موقع ہے جب ایئربس نے یہاں کامیابی سے لینڈنگ کی جس سے بڑے طیاروں کے لئے ہوائی اڈے کی غیر معمولی صلاحیت کا مظاہرہ ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم بڑے مسافروں، مال بردار اور خصوصی پروازوں کو خوش آمدید کہنے کی صلاحیتوں سے پوری طرح لیس ہیں جس سے گوادر کا بین الاقوامی مقامات کے ساتھ رابطہ مضبوط ہورہا ہے۔یہ ہوائی اڈہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا ایک اہم جزو ہے جس کے علاقائی تجارت اور اقتصادی ترقی کے فروغ کے لئے گیٹ وے کے طور پر کام کرنے کی توقع ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بین الاقوامی ہوائی اڈے

پڑھیں:

گلشن نساء بلتستان کی تاریخ کی پہلی خاتون ایس پی بن گئیں

جمعرات کے روز سکردو میں خاتون ایس پی گلشن نسا کو ڈی آئی جی بلتستان ڈویژن آصف اقبال مہمند اور ایس ایس پی کاچو ناصر علی خان نے رینگ لگائے۔ اسلام ٹائمز۔ گلشن نساء بلتستان کی تاریخ کی پہلی خاتون ایس پی بن گئیں۔ جمعرات کے روز سکردو میں خاتون ایس پی گلشن نسا کو ڈی آئی جی بلتستان ڈویژن آصف اقبال مہمند اور ایس ایس پی کاچو ناصر علی خان نے رینگ لگائے۔ اس موقع پر مختصر گفتگو کرتے ہوئے ایس پی گلشن نساء کا کہنا تھا کہ شہر میں قانون کی عمل داری کیلئے جو مجھ سے ہو سکتا ہے کروں گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی پہلی” بجلی پیدا کرنے والی” سڑک تیار
  • ایمن اور منال خان نے فٹنس روٹین اور پہلی کمائی سے متعلق اہم انکشافات کر دیے
  • پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو پروازوں کے رخ موڑنا پڑگئے
  • گلشن نساء بلتستان کی تاریخ کی پہلی خاتون ایس پی بن گئیں
  • کراچی: شادی میں ہوائی فائرنگ، چھت پر کھڑی خاتون جاں بحق
  • بنگلہ دیش میں پہلی بار پاکستان لائیو اسٹائل ایگزیبیشن
  • لاہور میں بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار
  • گوادر، متعدد لیویز اہلکاروں کا پولیس میں شمولیت سے انکار، ڈی سی نے وارننگ دیدی
  •  ٹرک اور کار میں ٹکر تصادم، 4 افراد جاں بحق
  • کراچی کے عمرہ مسافر کی طبیعت خراب، پرواز کی واپسی جدہ لینڈنگ