پاکستان تحریک انصاف کے مسائل کم نہ ہو سکے,شدید مالی بحران کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
عثمان خادم: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شدید مالی بحران کا شکار ہوگئی ، جس کے بعد وفاقی قیادت نے صوبائی قیادتوں سے فوری طور پر فنڈز جمع کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی وفاقی قیادت نے پارٹی کے ہر ٹکٹ ہولڈر، سٹیک ہولڈر اور عہدیدار کو ایک لاکھ 20 ہزار روپے وفاقی فنڈز میں جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔
پنجاب سے 150 پارٹی عہدیداروں نے 1 کروڑ 80 لاکھ روپے جمع کروا دیے ہیں جبکہ گزشتہ چار ماہ سے پی ٹی آئی کے سیکرٹریٹ اسلام آباد کے عملے کو تنخواہیں نہیں مل سکیں۔
اساتذہ کی بھرتی:آج درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی مالی مشکلات کے پیش نظر عہدیداروں سے دوبارہ پیسے جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ پارٹی کی مالی حالت کو بہتر بنایا جا سکے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
محکمہ خوراک کے پاس ذخیرہ ختم، بلوچستان میں گندم کا بحران شدت اختیار کر گیا
ویب ڈیسک : بلوچستان میں محکمہ خوراک کے ذخائر ختم ہونے سے گندم کا بحران مزید شدت اختیار کرگیا۔
محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق صوبے میں سال2024 سے 2025 کے لیے گندم کی تاحال خریداری نہیں کی گئی اس لیے رواں سال گندم کی خریداری نہ ہونے سے بلوچستان میں گندم کا اسٹاک صفر ہوگیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کی منظوری سےصوبے میں 2023 کااسٹاک ریلیزکردیا گیا ہے تاہم بلوچستان میں ستمبر 2025 تا مارچ 2026 کے لیے محکمہ کے پاس گندم دستیاب نہیں۔
رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب
ذرائع کا کہنا ہےکہ موجودہ گندم بحران سے نمٹنے کیلئے بلوچستان حکومت کو سمری بھجوادی گئی ہے، سمری میں پاسکویاحکومت پنجاب سے 5 لاکھ بیگز گندم کی خریداری کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بلوچستان کابینہ کی منظوری کے بعدگندم کی خریداری کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔