وزیراعظم کا امریکہ میں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے ٹکرانے کے واقعہ پراظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے واشنگٹن ڈی سی میں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے ٹکرانے کے المناک واقعہ پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ اس مشکل میں ہماری ہمدردیاں اور دعائیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی عوام کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم نے ان خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکیا جنہوں نے اس سانحہ میں اپنے پیاروں کو کھودیا۔وزیراعظم نے حادثے میں بچ جانیوالوں کے لئے نیک تمنائوں کا ا ظہار کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اب پاکستان کی فضاؤں میں چینی ساختہ مسافر بردار طیارے اڑان بھریں گے
ایئر کراچی پاکستان میں چینی ساختہ مسافر بردار طیارے لانے کو تیار ہے جب کہ ڈومیسٹک مسافر غیر معمولی رعایت کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔
چیئرمین ایئر کراچی حنیف گوہر نے کہا کہ ڈومیسٹک ٹکٹس کی قیمت چالیس فیصد تک کم ہوگی، ابتدا میں چینی پائلٹ ہی طیارے آپریٹ کریں گے۔
چینی طیارے قیمت میں ایئر بس اور بوئنگ کے مقابلے میں آدھی قیمت پر ہے، آدھی قیمت کے باعث لیز کی قیمت بھی کم ہوگی جس کا فائدہ مسافروں کو ملے گا۔
مسافروں کے لئے ٹکٹ میں چالیس فیصد تک کمی ہوگیں، ابتدا میں چینی پائیلٹ طیارے چلائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشیش ہے کہ چینی طیاروں کے سمیولیٹر اور ریزرو انجن بھی یہاں لائیں جائیں۔
سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ہمیں چینی طیاروں پر اعتراض نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سول ایوی ایشن ہمیں اجازت دینے کو تیار ہے، چینی طیارہ 919 ماڈل ہے اور یہ 150 مسافروں کو لے جاسکتا ہے۔
https://cdn.jwplayer.com/players/EB4GGpAO-jBGrqoj9.html