برطانوی شہری نے ایک دن میں 42 عجائب گھروں کا دورہ کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
برطانوی شہری بین میلہم نے 1 دن میں 42 عجائب گھروں کا دورہ کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔
42 سالہ بین میلہم نے اپنے بچوں کے ہمراہ 24 گھنٹوں کے اندر 42 عجائب گھروں کا دورہ کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرایا ہے۔
بین میلہم نے 25 اکتوبر 2024 کو اسکوٹر کا استعمال کرتے ہوئے بیکن آرٹ گیلری، برٹش میوزیم اور نیچرل ہسٹری میوزیم سمیت 42 میوزیمز کا دورہ کیا۔
اس حوالے سے بین میلہم نے کہا کہ ہمارے ماضی اور شناخت کو سمجھنے کے لیے میوزیمز کا دورہ ضروری ہے، ایک سال میں زیادہ سے زیادہ میوزیمز کا دورہ کرنے کا ریکارڈ بنانے کی بھی کوشش کر رہا ہوں۔
اس سے قبل یہ اعزاز بھارتی شہری سو جوئے کمار مترا کے پاس تھا، جنہوں نے پہلے ایک دن میں 23 عجائب گھروں کا دورہ کر کے یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عجائب گھروں کا دورہ کر کے بین میلہم نے
پڑھیں:
مصر کے عظیم الشان عجائب خانے نے دنیا کیلئے اپنے دروازے کھول دیے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مصر میں دنیا کا سب سے بڑا اور شاندار عجائب گھر عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے، جس نے اپنی عظمت اور تاریخی ورثے سے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔ اس میوزیم میں قدیم مصری تہذیب کے بیش قیمت نوادرات نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں، جن میں مشہور فرعون طوطن خامن کے مقبرے سے دریافت ہونے والے نایاب زیورات، فراعنہ کے ادوار کے عظیم مجسمے، قدیم فرعونی تختیاں اور دیگر قیمتی تاریخی اشیاء شامل ہیں۔
افتتاحی تقریب نہایت رنگا رنگ اور شاندار تھی، جس میں فنکاروں نے روایتی مصری ثقافت کی عکاسی کرتے ہوئے دل موہ لینے والی پرفارمنسز پیش کیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی تھے، جنہوں نے قاہرہ کے قریب اہرامِ مصر کے سائے میں قائم اس عظیم میوزیم کا افتتاح کیا۔
یہ نیا عجائب گھر 120 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے، جو فرانس کے مشہور لوور میوزیم سے تقریباً دوگنا بڑا ہے۔ اس عظیم منصوبے پر تقریباً ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی لاگت آئی ہے۔