WE News:
2025-09-18@13:17:13 GMT

امریکی خاتون اونیجا پاکستان کیوں آئیں؟ اہم مقصد بتادیا

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

امریکی خاتون اونیجا پاکستان کیوں آئیں؟ اہم مقصد بتادیا

پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریورابنس کا کہنا ہے کہ پیسہ کچھ نہیں ہے اور وہ پیسوں کے لیے شادی نہیں کرتیں۔

کراچی کے علاقے گارڈن میں اپنے مبینہ پاکستانی محبوب کے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو میں جب ان سے آئندہ منصوبے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ان کا منصوبہ اس جگہ کو محفوظ اور اسے اپنا گھر بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون کا واپسی سے انکار

امریکا کی ریاست نیویارک سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ اونیجا اینڈریو رابنس کراچی کے رہائشی 19 سالہ ندال میمن سے سوشل میڈیا پر محبت میں مبتلا ہونے کے بعد کراچی پہنچی تھیں۔

والدین کی ناراضی پر نوجوان اس خاتون کو چکمہ دے کر غائب ہوا تو خاتون جو رقم لائی تھی اس کی مدد سے کچھ دن گزارے اور پھر دربدر ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق 19 سالہ نوجوان شادی کےلیے راضی تھا تاہم گھر والوں نے قطعی انکار کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: ’5 ہزار ڈالرز دیں تو بات کروں گی‘، شادی کے لیے پاکستان آنے والی امریکی خاتون کا انوکھا مطالبہ

میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے اونیجا کا کہنا تھا کہ وہ پیسوں کے لیے شادی نہیں کرتی کیونکہ پیسہ کچھ نہیں ہے۔ ’میرے پاس پیسہ ہے اور یہاں سب کے پاس پیسہ ہے۔‘

اونیجا نے بتایا کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہیں لیکن ابھی تک ان کے بچے نہیں ہیں، ’ہم نے یوٹاہ میں آن لائن شادی کی تھی۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا اونیجا اینڈریو رابنس پاکستان کراچی گارڈن ندال میمن نیویارک.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا اونیجا اینڈریو رابنس پاکستان کراچی گارڈن ندال میمن نیویارک امریکی خاتون نے والی کے لیے

پڑھیں:

بھارت؛ فیس بک دوست نے شادی کے مطالبے پر خاتون کو بیدردی سے قتل کردیا

بھارتی ریاست راجستھان میں 37 سالہ خاتون کی فیس بک پر دوستی اور پھر محبت کا انجام نہایت افسوسناک ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون اپنے فیس بک فرینڈ سے شادی کے لیے اس کے گھر پہنچ گئی تھی لیکن پھر ان کی لاش ہی ملی۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولہ مکیش کماری جھنجھنو کی رہائشی تھیں اور وہ تقریباً دس سال قبل اپنے شوہر سے طلاق لے چکی تھیں۔

خاتون کی گزشتہ برس اکتوبر میں فیس بک پر دوستی باڑمیر کے اسکول ٹیچر مانارام سے ہوئی تھی جو محبت میں تبدیل ہوگئی۔

پولیس کے بقول مکیش کماری اکثر اسکول ٹیچر سے ملنے باڑمیر آتی تھیں اور شادی پر اصرار کرتی تھیں۔

اسکول ٹیچر مانارام بھی شادی شدہ تھا اور طلاق کے مقدمے میں الجھا ہوا تھا، اسی وجہ سے مکیش کماری کے ساتھ اکثر تلخ کلامی رہتی تھی۔

جس پر 10 ستمبر کو مکیش کماری دوبارہ اسکول ٹیچر کے گاؤں پہنچی اور اس کے اہلِ خانہ کے سامنے اپنے تعلقات کا ذکر کیا۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ اسی شام اسکول ٹیچر نے لوہے کی راڈ سے مکیش کماری کو مار مار قتل کردیا اور لاش اپنی گاڑی میں ڈال کر سڑک کنارے کھڑی کر دی۔

پولیس کے بقول ملزم نے نہایت چالاکی کے ساتھ گاڑی پارک کی تھی تاکہ ایسا لگے جیسے یہ حادثہ تھا۔

گرفتاری کے بعد مانارام نے جرم کا اعتراف کر لیا۔ لاش ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دی گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی: سی ویو کے قریب کار سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل
  • صبا قمر کی شادی ہونے والی ہے؟
  • صبا قمر کی شادی کی خبریں کیوں زیر گردش ہیں؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی
  • لاڈلا بیٹا شادی کے بعد ’’کھٹکنے‘‘ کیوں لگتا ہے؟
  • سامعہ حجاب نے حسن زاہد کو کیوں معاف کیا؟ ٹک ٹاکر نے سب کچھ بتادیا
  • دنیا کے امیر ترین شخص کی اپنی عمر سے 47 برس چھوٹی خاتون سے پانچویں شادی 
  • کراچی: شادی والے دن لاپتہ ہونیوالا دلہا واپس لوٹ آیا، پولیس
  • کراچی: شادی کے روز پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا 5 دن بعد گھر واپس پہنچ گیا
  • کراچی، شادی کے دن پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا 5 دن بعد گھر واپس پہنچ گیا
  • بھارت؛ فیس بک دوست نے شادی کے مطالبے پر خاتون کو بیدردی سے قتل کردیا