میں نے نہیں بلکہ متھیرا نےمجھے۔۔۔!!! چاہت فتح اپنے دفاع کیلئےمیدان میں آگئے
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
سوشل میڈیا پر گانے گاکر مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان نے متھیرا کی جانب سے لگائے گئے الزامات مسترد کردیے۔
چاہت فتح علی خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں نے متھیرا کی کمر پر نہیں بلکہ متھیرا نے میری کمر پر ہاتھ رکھا تھا، شو ہِٹ ہوگیا تو اب مجھ پر ہراسگی کا الزام عائد کررہی ہیں، میں نے ان کے خلاف کارروائی کے لیے اپنے وکیل سے رجوع کر لیا ہے۔انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں چاہت فتح علی نے کہا کہ متھیرا اب سوشل میڈیا پر آکر میرے خلاف باتیں کر رہی ہیں جب کہ انہوں نے خود منت سماجت کرکے مجھے اپنے شو میں مدعو کیا تھا اور شو بہت اچھا ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ دورانِ انٹرویو متھیرا نے مجھ سے سوال کیا کہ آپ نے 52 گانے ریلیز کیے، اتنی جلدی اتنے سارے گانوں کی شوٹ کیسے کی؟ تو میں نے کہا کہ شو کے بعد بتاؤں گا اور جب شو ختم ہوا تو فوٹو سیشن کا سلسلہ شروع ہوگیا، اس وقت کی جو ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے اس میں واضح ہے کہ میں نے نہیں بلکہ متھیرا نے میری کمر پر ہاتھ رکھا تھا جس پر میں نے انہیں سیدھا کیا اور کہا کہ اس طرح تصویر کھنچواتے ہیں۔
چاہت فتح علی خان نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی دوسری ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اس ویڈیو میں متھیرا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میرا گانا کیسے شوٹ ہوتا ہے، گانے کی شوٹنگ کے دوران متھیرا نے بھی خوب انجوائے کیا جسے سب دیکھ سکتے ہیں۔
انہوں نے قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ شو کے دوران مجھ سے اتنے سوال کیے لیکن میں نے ہنس کر جواب دیا تاکہ شو ہٹ ہو جب شو ہٹ ہو گیا تو متھیرا مجھ پر ہراسگی کا الزام عائد کر رہی ہیں، میرے خلاف بیان دے رہی ہیں، خاموش نہیں ہو رہیں، میں نے انہیں ہراساں نہیں کیا، میں نے اپنے وکیل سے رجوع کر لیا ہے، میں انہیں عدالت میں لے کر جاؤں گا۔
چاہت فتح علی کا یہ بھی کہنا ہے کہ متھیرا نے مجھ پر یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ میں شو پر اپنی ٹیم کے ساتھ گیا تھا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تمام ویڈیوز میری نہیں، یہ ویڈیوز متھیرا کے شو کی ٹیم نے ریکارڈ کیں اور جاری کیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر چاہت فتح علی کہ متھیرا نے کہا کہ کہ میں
پڑھیں:
سعودی عرب کے’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی وائرل ویڈیو جعلی نکلی
سعودی عرب کے’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو جعلی نکل آئی، مصنوعی ذہانت سے بنی ویڈیو کو 2034 ورلڈ کپ کے اسٹیڈیم کا ڈیزائن سمجھ لیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں نیوم سٹی کے ’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا سعودی حکومت کے کسی سرکاری منصوبے سے تعلق نہیں ہے۔
ویڈیو بنانے والے شخص نے بتایا کہ اسکائی اسٹیڈیم کی وائرل ویڈیو مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے اور محض تخیلاتی ہے۔
مصنوعی ذہانت سے بنی ویڈیو کو 2034ء ورلڈ کپ کے اسٹیڈیم کا ڈیزائن سمجھ لیا گیا تھا، اسکائی اسٹیڈیم کی اے آئی ویڈیو بنانے والے شخص نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ صرف ایک اے آئی تصور ہے اور اُسے سعودی عرب کے کسی منصوبے کا علم نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اسکائی اسٹیڈیم کی اے آئی ویڈیو کو دنیا بھر میں 5 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔
تاہم یہاں یہ واضح کرتے چلیں کہ سعودی حکومت 2034ء کے عالمی کپ کے لیے 15 اسٹیٹ آف دی آرٹ اسٹیڈیمز کی تعمیر کا ارادہ رکھتی ہے جن میں سے ایک نیوم میگا سٹی میں کلاؤڈ اسٹڈیم بھی شامل ہے۔
یہ اسٹیڈیم زمین سے تقریباً 350 میٹر (1 ہزار 150 فٹ) کی بلندی پر تعمیر کیا جائے گا، جس میں 46 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی اور اس کو مکمل طور پر سولر اور ونڈ پاور کے ذریعے بجلی سپلائی کی جائے گی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق نیوم سٹی میں اسٹیڈیم کی تعمیر کا آغاز 2027ء میں ہوگا جبکہ اس کی تعمیر 2032ء میں تکمیل کو پہنچے گی۔