سعدیہ امام کو ’اے عشق جنون‘ میں اشنا شاہ کی اداکاری کیوں پسند نہیں آئی؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سعدیہ امام نے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں اُشنا شاہ کی اداکاری پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
مشہور ڈرامہ "اے عشقِ جنون" میں اُشنا شاہ کے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ امام نے کہا کہ "یہ سین زیادہ بہتر طریقے سے کیا جا سکتا تھا۔"
ٹاک شو "کیا ڈرامہ ہے" میں میزبان مکرم کلیم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ امام نے کہا: "مجھے اُشنا شاہ کا یہ سین پسند نہیں آیا، اسے زیادہ بہتر اور نرمی سے کیا جا سکتا تھا۔ اور ہاں، وہ اتنے سارے کپڑے کہاں سے لے کر آ رہی ہیں؟ کچھ چیزیں سمجھ نہیں آ رہیں! میں نے انہیں ایک ڈرامے میں شاندار اداکاری کرتے دیکھا تھا، لیکن اب سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا ہو رہا ہے۔"
اداکارہ کے ان خیالات پر مداحوں کا ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا۔ کچھ ناظرین نے ان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے اُشنا شاہ کی اداکاری کو غیر فطری قرار دیا، جبکہ کچھ نے اس تنقید کو غیر ضروری کہا۔
سعدیہ امام نے مزید کہا کہ "میں اُشنا کی ماضی کی اداکاری کی معترف رہی ہوں، وہ اچھی اداکارہ ہیں، بس شاید اب کچھ بہتر کرنے کی ضرورت ہے!"
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سعدیہ امام نے کی اداکاری ا شنا شاہ
پڑھیں:
جب چاہا مرضی کی ترامیم کر لیں، سپریم کورٹ کے حکم پر کیوں نہ کیں: ہائیکورٹ
لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے ملٹری عدالت سے سزائوں پر اپیل کا حق نہ دینے کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہ کرنے پر وفاقی سیکرٹری قانون کو 25 ستمبر کو طلب کر لیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب چاہے اپنی مرضی کی ترامیم کر لی جاتی ہیں، سپریم کورٹ کا حکم ہے ابھی تک ترامیم کیوں نہیں کی گئیں؟ وفاقی سیکرٹری قانون عدالت پیش ہوکر وضاحت دیں، ملزم کے وکیل نجیب فیصل نے موقف اپنایا کہ ملٹری عدالت میں کی گئی کارروائی اور الزامات کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا جا رہا، ملٹری عدالت نے جاسوسی کے الزام میں بارہ سال سزا سنائی، ملٹری عدالت نے سزا سے قبل الزامات کی فہرست پیش نہیں کی۔ الزامات کی فہرست کے بغیر سنائی گئی سزا کی قانونی حیثیت نہیں، استدعا ہے کہ عدالت الزامات کی فہرست طلب کرے۔