پنجاب میں موٹرسائیکل سواروں کیلئے اسپیڈ کی حد مقرر کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
لاہور:
حکوت پنجاب نے صوبہ بھر میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے اسپیڈ کی حد مقرر کردی۔
پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں موٹرسائیکل سواروں کے لیے اسپیڈ کی حد 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فیصلہ صوبائی کابینہ کی منظوری سے موٹرسائیکل سواروں سمیت شاہراہوں پر چلنے والے دیگر شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی نئی تاریخ مقرر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی نئی تاریخ مقرر کر دی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے جاری شیڈول میں تبدیلی کے بعد نئی پولنگ تاریخ مقرر کی گئی، تمام متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا گیا۔
این اے 66 وزیرآباد، این اے 129 لاہور اور پی پی 87 میانوالی میں ضمنی انتخاب 23 نومبر کو ہوں گے۔
واضح رہے کہ تینوں حلقوں میں ضمنی انتخابات سیلابی صورتحال کی وجہ سے ملتوی ہوئے تھے تاہم اب اس کی حتمی تاریخ دے دی گئی۔
مزید :