نگر، المہدی ویلفیئر کمپلیکس کا سنگ بنیاد
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
یہ کمپلیکس نہ صرف ایک جدید لائبریری، اعلیٰ طبی سہولیات سے مزین ہیلتھ سینٹر، دینی علوم کے فروغ کے لیے مدرسہ اور عصری ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی ٹی لیب پر مشتمل ہوگا بلکہ یہاں فکری نشوونما اور سماجی بہبود کے کئی منفرد مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
نگر میں المہدی ویلفیئر کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

اسلام ٹائمز۔ المہدی ویلفیئر آرگنائزیشن اکبر آباد چھلت نگر کی زیر نگرانی المہدی ویلفیئر کمپلیکس کا سنگ بنیاد آغا سید راحت حسین الحسینی نے رکھ دیا۔ یہ فلاحی مرکز ایک ایسا مثالی منصوبہ ہے جو علم، صحت اور تربیت کے میدان میں نمایاں خدمات پیش کرے گا۔ یہ کمپلیکس نہ صرف ایک جدید لائبریری، اعلیٰ طبی سہولیات سے مزین ہیلتھ سینٹر، دینی علوم کے فروغ کے لیے مدرسہ اور عصری ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی ٹی لیب پر مشتمل ہوگا بلکہ یہاں فکری نشوونما اور سماجی بہبود کے کئی منفرد مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پاکستان کی بنیاد جمہوریت‘ ترقی اور استحکام کا یہی راستہ: حافظ عبدالکریم
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے یومِ جمہوریت کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جمہوریت محض ایک سیاسی نظام نہیں بلکہ ایک ایسا اصولی طریقہ ہے جس میں عوامی رائے اور اعتماد کو اولیت حاصل ہوتی ہے۔ پاکستان کے قیام کی بنیاد بھی جمہوری جدوجہد پر رکھی گئی تھی اور آج ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کا راستہ بھی صرف جمہوری اقدار کو اپنانے اور ان کے استحکام سے ہو کر گزرتا ہے۔ جمہوریت میں عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی قیادت کا انتخاب کریں اور اپنی آواز کو ایوانوں تک پہنچائیں۔ یہی نظام عوامی شمولیت، قانون کی بالادستی، باہمی احترام اور قومی وحدت کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ قوم کو سیاسی استحکام، معاشی خوشحالی اور سماجی انصاف میسر آ سکے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان جمہوری استحکام، عوامی حقوق کے تحفظ اور ملک میں قانون کی حکمرانی کے لیے ہمیشہ اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ تمام سیاسی قوتوں کو ملک و قوم کی بہتری کے لیے باہمی تعاون اور یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے کیونکہ یہی جمہوریت کا اصل حسن ہے۔